پاکستان نیوز پوائنٹ
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے دعویٰ کیا کہ ایران جنگ سے متعلق اچھی بات چیت ہو رہی ہے اور ایران نے امریکا کی کچھ تجاویز پر اتفاق کرلیا ہے۔پریس بریفنگ کے دوران وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا کہ صدر ٹرمپ 6 اپریل کی ڈیڈلائن سے پہلے پہلے ایران سے ڈیل چاہتے ہیں اور ایران جنگ مجموعی طور پر 4 سے 6 ہفتوں تک باقی رہ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ذاتی طور پر کچھ بتانے اور عوامی لحاظ سے کچھ کہنے میں فرق ہوتا ہے، ایران نے ذاتی طور پر جو کچھ ہم سے کہا ہے اس کو جانچا جائے گا۔کیرولین لیوٹ نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ عرب ممالک سے جنگ اخراجات میں مدد کرنے کے لیے کہہ سکتے ہیں، صدرٹرمپ کودلچسپی ہےکہ خلیجی ممالک ایران جنگ کے اخراجات میں اپناحصہ ڈالیں، یہ ابھی ایک تجویز ہے، اس پر حتمی فیصلہ صدر خود کریں گے۔انہوں نے کہا امریکا ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کا ٹول ٹیکس لینے کی حمایت نہیں کرتا، توقع ہے کہ آئندہ کچھ روز میں آبنائے ہرمز سے 20 ٹینکرز گزریں۔ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ امریکا نے انسانی وجوہات پر روس کو آئل ٹینکر کیوبا بھیجنے کی اجازت دی، کیوبا سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔یاد رہےکہ ایران نے امریکا کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کی تردیدکی ہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کے ساتھ کوئی براہِ راست بات چیت نہیں ہوئی، پیغامات ثالثوں کے ذریعے پہنچائے گئے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…
پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…