پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی ورچوئل ایمبیسی نے ایران میں موجود امریکی شہریوں کو فوری ملک چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران میں امریکی ورچوئل ایمبیسی نے ایران میں رہنے والے امریکی شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کی ہے۔امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری امریکی حکومت کی مدد پر انحصا رکیے بغیر ایران سے روانگی کا منصوبہ بنائیں کیونکہ پروازوں کی منسوخی اور تعطل کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔ورچوئل ایمبیسی کے بیان میں ہدایت کی گئی کہ اگر ایران چھوڑنا ممکن نہ ہو تو امریکی شہری اپنے گھروں یا کسی محفوظ عمارت میں رہیں اور خوراک، پانی، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء کا مناسب ذخیرہ رکھیں، محفوظ ہو تو امریکی شہری زمینی راستے سے آرمینیا یا ترکیے جانے پر غور کریں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ امریکا کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور روس کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ نے انسدادِ دہشت گردی، انسدادِ منشیات، سائبر کرائم، غیر…
پاکستان نیوز پوائنٹ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور امریکی صدر…
پاکستان نیوز پوائنٹ عراق نے واضح کیا ہے کہ اس کی سرزمین کو پڑوسی ممالک…