اردو نیوز اپڈیٹس

ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے ہوا باز کو بھی بازیاب کرالیا ٹرمپ کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے ہوا باز کو بھی بازیاب کرا لیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ہوا باز کو بازیاب کرانے کے آپریشن میں درجنوں طیارے اور جدید ہتھیار استعمال کیے، زخمی افسرکی حالت خطرے سے باہر ہے، وہ بالکل ٹھیک ہو جائیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید بتایا کہ امریکا مسلسل ہوا باز کی موجودگی کے مقام کی نگرانی کر رہا تھا، امریکی فوج نےتاریخی ریسکیو آپریشنزمیں سےایک کامیابی کے ساتھ مکمل کیا، کئی گھنٹے پرمحیط کارروائی کے بعد فوجی اہلکارکوبحفاظت نکال لیا گیا۔ ٹرمپ کے مطابق فوجی اہلکارایف 15 طیارے کا ویپن سسٹم افسرتھا، طیارہ گرنے کے بعد 3 دن تک اہلکار کی تلاش جاری تھی۔ امریکی حکام کے مطابق بازیاب ہونے والا ہوا باز ایران کی جانب سے مار گرائے جانے والے ایف 15 طیارے کا دوسرا کریو ممبر تھا، عملے کے ایک رکن کو پہلے ہی بازیاب کرایا جا چکا تھا، طیارے میں پائلٹ سمیت 3 ارکان سوار تھے۔ قبل ازیں ایرانی فوج نے بتایا تھا کہ امریکا اپنے اس پائلٹ کو ہلاک کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو تباہ کیے گئے طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہوکر ایران میں اتر گیا تھا۔ ایرانی میڈیا نے فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ امریکا نے آج شہر کے اسی علاقے میں کئی بار بمباری کی ہے جہاں دو روز پہلے ایرانی فوج نے امریکی طیارہ تباہ کیا تھا اور امریکی پائلٹ بچ نکلا تھا۔ اس کے علاوہ ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ اس پائلٹ کو ایرانی حکام نے ممکنہ طور پر گرفتار لیا ہے تاہم ابھی اس بات کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ پائلٹ کی ایران میں موجودگی پر بات سے گریز کرتے ہوئے ایک اہلکار نے کہا کہ امریکی پورا سچ نہیں بتا رہے، حد یہ کہ اس پائلٹ کے بارے میں بھی سچ نہیں بولا جارہا جسے بچانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا وزیراعظم کی سعودی ائیرپورٹس پر حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی…

10 hours ago

مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…

10 hours ago

سعودی عرب پر حملے پاکستان کے لیے تشویش کا باعث ہیں ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب…

11 hours ago

فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ لانگ مارچ پر تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا. لانگ…

11 hours ago

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 7 خوارج ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات…

11 hours ago

ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکا 3…

11 hours ago