اردو نیوز اپڈیٹس

ایران نے خلیجی ممالک میں 14 امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران نے خلیجی ممالک میں موجود 14 امریکی فوجی اڈّوں کو نشانہ بنایا ہے جس میں سیکڑوں اہلکاروں کی ہلاکت کا بھی دعویٰ کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے جن 14 امریکی فوجی اڈّوں کو نشانہ بنایا وہ متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین، قطر اور سعودی عرب میں واقع ہیں۔ان ممالک نے نہ صرف ایرانی حملوں کی شدید مذمت کی ہے بلکہ اپنی سلامتی اور خود مختاری کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے عزم کا اظہار کیا۔کویت کی وزارتِ دفاع کے مطابق ایران نے علی السلیم ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 فوجی اہلکار زخمی ہوگئے، جن کی حالت اب خطرے سے باہر ہے البتہ ایئرپورٹ کو ایک حصے کو نقصان پہنچا رہا ہے جس سے فوجی آپریشنل تیاری یا جنگی صلاحیت متاثر نہیں ہوئی۔متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی ایران کے داغے گئے میزئلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا تاہم میزائلوں کے ملبے گرنے سے ایک پاکستانی شخص جاں بحق ہوگیا۔سعودی عرب نے بھی تصدیق کی ہے کہ ایران نے ریاض اور ملک کے مشرقی علاقے کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی، فضائی دفاعی نظام نے ایران کے میزائل حملوں کو ناکام بنا دیا اور کسی بڑے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔قطر نے بھی ایرانی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے فضائی حدود عارضی طور پر بند کر دی۔ حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں معطل ہوگئیں۔ادھر بحرین نے بھی ایران کے میزائل حملوں پر سائرن کے ذریعے شہریوں کو محتاط اور محفوظ رہنے کی ہدایت کی ہے، ایران نے بحرین میں امریکا کے ففتھ فلیٹ کو نشانہ بنایا تاہم کسی مالی یا جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔اردن اور شام نے بھی ایرانی ڈرونز کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے اور دونوں ممالک نے ایران کو متنبہ کیا ہے کہ قومی سلامتی کے منافی اقدام پر سخت جواب دیا جائے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

باہمی معاہدہ اور مکہ دفاعی اتحاد پاک سعودی عرب تعلقات میں تاریخی سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے سعودی عرب کے ساتھ باہمی دفاعی…

10 hours ago

شہیدِ ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کی آج 75 ویں برسی منائی جا رہی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ شہیدِ مِلّت، نوابزادہ لیاقت علی خان کی 75 ویں برسی آج منائی…

10 hours ago

کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائےگا پاکستان کا بھارت کو دوٹوک پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفترخارجہ سجاد حیدر خان نےکہا ہے کہ امن کےعزم کو پاکستان…

10 hours ago

گورنر راج میں حصہ اور گورنرشپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ شدید ناراض ہیں محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بغیر نام لیے کہا ہے کہ…

10 hours ago

امریکا ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال نہیں کرے گا ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنے…

11 hours ago

مشرقِ وسطیٰ کی جنگیں ماحولیاتی نسل کشی کے مترادف ہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے…

11 hours ago