پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران کے وزیرخارجہ نے مصر کی بندرگاہ پر 2 جہازوں کو ڈرونز سے نشانہ بنائے جانے کو اسرائیل کا فالس فلیگ آپریشن قرار دے دیا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئےکہا کہ ایرانی حکومت مصر کو اپنا دوست اور خطے میں اہم شراکت دار سمجھتی ہے اور اس کی سکیورٹی ہماری انتہائی ترجیحات میں سے ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم سب کو اسرائیل کی ایسی سازشوں اور فالس فلیگ آپریشنز سے خبردار رہنا چاہیےجو خطے کے امن کو ثبوتاژ کرنے کیلئے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ خطرہ واضح اور مشترکہ ہے جو کہ مسلمانوں کے اتحاد کو لاحق ہے۔دوسری جانب مصر نے بندرگاہ حملے کا الزام ایران پر عائد کرنے کی خبر مسترد کر دی ۔مصری وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ بندرگاہ حملے سے متعلق میڈیا رپورٹ بے بنیاد ہے۔ واضح رہے کہ خبریں سامنے آئیں تھیں کہ مصر کی بندر گاہ دامی اطاح پر ڈرون حملہ ہوا جس میں 2 جہازوں میں آگ لگ گئی تھی ۔برطانوی بحری سکیورٹی کمپنی نے دعویٰ کیا تھا کہ حملے میں ایک امریکی گیس اسٹوریج ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیپال کی حکومت اور عوام کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ کفایت شعاری مہم ،وفاقی وزیر برائے مواصلات، سرمایہ کاری اور نجکاری عبدالعلیم…
پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ،سعودی عرب کے…