پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ایران کے خلاف اپنے فوجی آپریشنز کو ایک شدید فضائی مہم کے ذریعے وسعت دینے کے آپشن پر غور کر رہی ہے، جو 10 دن سے دو ہفتوں تک جاری رہ سکتی ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات بھی جاری ہیں۔ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں با خبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ امریکی سینٹ کام کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے ایک وسیع فضائی مہم کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ اس کا مقصد پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈ سینٹرز، میزائل اور ڈرون تنصیبات کو نشانہ بنانا ہے، کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ محدود ضربیں ایرانی حملوں کو روکنے یا آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کو درپیش دھمکیوں سے تہران کو باز رکھنے میں ناکام رہے ہیں۔ کوپر نے ایک تیز تر آپشن پیش کیا جس کا مقصد ایران کی میزائل صلاحیتوں کو اتنی بڑی حد تک کم کرنا ہے کہ مزید امریکی میزائل شکن ہتھیاروں کے استعمال کی ضرورت کم سے کم ہو جائے۔ تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ وہ دو متوازی راستوں پر غور کر رہے ہیں : پہلا 10 سے 14 دن کی فضائی مہم کا آغاز اور دوسرا ایک محدود عسکری ردِ عمل جو سفارتی راستے کو برقرار رکھے۔ امریکی صدر نے گذشتہ ہفتے وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیٹھ، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین، اور سینٹ کام کے کمانڈر بریڈ کوپر کے ساتھ ملاقات میں ان آپشنز پر تبادلہ خیال کیا۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق انتظامیہ کے اندر اصل اختلاف آپریشن کے حجم اور اس کی عسکری لاگت پر ہے۔ کوپر ان حملوں کو وسعت دینے کے حق میں ہیں تاکہ ایرانی میزائل انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا جا سکے، جبکہ جنرل ڈین کین زیادہ محتاط موقف رکھتے ہیں۔ کین کا خبردار کرنا ہے کہ ایک بڑی مہم امریکہ کے میزائل شکن ذخائر کو خالی کر سکتی ہے، جن کی ضرورت دنیا کے دیگر علاقوں میں اپنے اڈوں اور اتحاد یوں کے تحفظ کے لیے بھی ہے۔ دوسری طرف پینٹاگان کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ دفاعی قیادت صدر کی ہدایات پر عمل کرنے کے لیے یکسو ہے۔ فوکس نیوز کے مطابق ٹرمپ کو ایران کے خلاف سکیورٹی کارروائیوں کا دائرہ وسیع کرنے سے متعلق مختلف تجاویز پیش کی جا چکی ہیں۔ اس سے قبل سینٹ کام نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ اس نے ایران میں پاسدارانِ انقلاب کے درجنوں اہداف کو نشانہ بنایا ہے، جن میں کمانڈ سینٹرز، میزائل و ڈرون سائٹس اور ساحلی دفاعی تنصیبات شامل ہیں۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی پاسدارانِ انقلاب کی طرف سے امریکی افواج پر کیے گئے بیلسٹک میزائل حملوں کے جواب میں کی گئی، جنہیں کامیابی سے فضا ہی میں تباہ کر دیا گیا تھا۔ دریں اثنا واشنگٹن اور تہران کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے والے ملک پاکستان نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ رات کے وقت ہونے والے تازہ امریکی حملوں کے بعد اب دونوں فریق کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت نے کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر مواصلات و صدر استحکام پاکستان پارٹی( آئی پی پی) عبدالعلیم…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن…
پاکستان نیوز پوائنٹ کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کان حادثے میں جاں بحق افراد کی…