اردو نیوز اپڈیٹس

ایران نے ہمارا نہایت جدید ہیلی کاپٹر گرا دیا جواب لازمی دیں گے ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے امریکی فوج کے جدید اپاچی ہیلی کاپٹر کو تباہ کرنے کا اعتراف کر لیا۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ مجھے ابھی ہماری فوج نے مطلع کیا ہے کہ گزشتہ رات ایران نے آبنائے ہرمز پر گشت کے دوران ہمارے انتہائی جدید ترین اپاچی ہیلی کاپٹر کو مار گرایا۔امریکی صدر نے لکھا کہ ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹ سوار تھے جو محفوظ رہے، امریکا کیلیے ایرانی حملے کا جواب دینا اب لازمی ہوگیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی سے جنگ بندی کے ٹوٹنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے جس نے 8 اپریل کو ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ کو روک رکھا ہے۔مشرق وسطیٰ میں قائم امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے اس سے قبل کہا تھا کہ واقعے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، اہلکاروں کو تقریباً دو گھنٹے کے اندر بحفاظت بچا لیا گیا اور ان کی حالت مستحکم ہے۔تازہ ترین کشیدگی امریکی فوج کے اس بیان کے بعد سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اس نے پیر کے روز خلیج میں ایران کے ایک آئل ٹینکر کو ناکارہ بنا دیا تھا۔گزشتہ چند دنوں کے دوران ایران اور اسرائیل کے درمیان بھی جھڑپیں جارہی رہی ہیں۔ایران نے بیروت پر بمباری کے جواب میں اسرائیل پر میزائل داغے جبکہ دوسری طرف ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کے مطالبات کے باوجود اسرائیل نے ایران پر حم

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

13 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

13 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

13 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

13 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

13 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

13 hours ago