اردو نیوز اپڈیٹس

بمباری سے کسی قوم کو سرینڈر نہیں کرایا جا سکتا ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو طیاروں اور بمباری کے ذریعے ہتھیار ڈالنے یا سرینڈر کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔اپنے بیان میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کو خطے میں موجود “نہ جنگ، نہ امن” کی صورتحال سے آگے بڑھنا چاہیے، تاہم جنگ یقینی طور پر ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ایران کی عزت، سرزمین اور سرحدوں کی خلاف ورزی کرے گا تو ایرانی قوم ہرگز ہتھیار نہیں ڈالے گی۔ ان کے بقول ایرانی کمانڈروں کی شہادت ناقابل قبول ہے اور اس پر خاموش نہیں رہا جا سکتا۔ایرانی صدر نے غزہ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ محدود رقبے کے باوجود غزہ تین سال گزرنے کے بعد بھی ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں ہوا، اس لیے امریکا اور اسرائیل بھی ایران کو سرینڈر کرنے پر مجبور نہیں کر سکتے۔مسعود پزشکیان کا مزید کہنا تھا کہ صرف فضائی طاقت اور بمباری کے ذریعے کسی قوم کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا ناممکن ہے، کیونکہ قوموں کے عزم اور مزاحمت کو طاقت کے زور پر ختم نہیں کیا جا سکتا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

12 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

12 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

12 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

12 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

13 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

13 hours ago