اردو نیوز اپڈیٹس

ایران پر امریکی حملے کیخلاف احتجاج پر سابق امریکی فوجی کو ہال سے باہر نکال دیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے معاملے پر سینیٹ کی سماعت کے دوران احتجاج کرنے والے ایک سابق میرین اہلکار کو زبردستی کمرہ اجلاس سے باہر نکال دیا گیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امریکی میرین کے سابق اہلکار برائن میکگینس جو آئندہ انتخابات میں گرین پارٹی کے ٹکٹ پر سینیٹ کی نشست کے امیدوار بھی ہیں، وہ صدر ٹرمپ کے ایران کے خلاف فوجی آپریشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برائن میکگینس سماعت کے دوران نعرہ لگا رہے تھے کہ “کوئی بھی اسرائیل کے لیے لڑنا نہیں چاہتا” جس پر متعدد سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں پکڑ کر کمرے سے باہر نکال دیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مونٹانا سے سینیٹر ٹم شیہی جو خود بھی امریکی فوج کے سابق اہلکار ہیں وہ اس موقع پر کیپیٹل پولیس کی مدد کرتے ہوئے برائن میکگینس کو اٹھا کر باہر لے جانے میں معاونت کر رہے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم نے برآمدات میں اضافے کے لیے ٹی ڈی اے پی کو جدید بنانے کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی…

5 hours ago

وسط مدتی انتخابات امریکا کا اندرونی معاملہ ہے ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ امریکا کے…

5 hours ago

پاکستان اور روس کا آئی ٹی مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور روس کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ…

5 hours ago

پاکستان اور برطانیہ کا دہشتگردی منشیات سمگلنگ سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ نے انسدادِ دہشت گردی، انسدادِ منشیات، سائبر کرائم، غیر…

5 hours ago

امیرِ قطر کا ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے پر زور

پاکستان نیوز پوائنٹ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور امریکی صدر…

5 hours ago

ایران پر حملوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے عراق کا ٹرمپ کو واضح پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ عراق نے واضح کیا ہے کہ اس کی سرزمین کو پڑوسی ممالک…

5 hours ago