اردو نیوز اپڈیٹس

دشمن کو انجام تک پہنچائے بغیر جنگ بند نہیں کریں گے ایرانی جنرل

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران نے اعلان کیا ہے کہ ایران دشمن کو انجام تک پہنچائے بغیر جنگ بند نہیں کرے گا. ایران اپنے اہداف کے حصول تک لڑائی جاری رکھے گا اور امریکا کو شدید ضرب لگانا اولین ہدف ہے، جنگ کتنے دن جاری رہتی ہے. ہمیں فرق نہیں پڑتا، ہم پہلے بھی 8 سال تک جنگ لڑنے کا تجربہ کرچکے ہیں۔جمعرات کو ایرانی ختم الانبیا سینٹرل ہیڈ کوارٹرز کے کمانڈر کیومرس حیدری نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران دشمن کو شرمناک انجام تک پہنچائے بغیر جنگ ختم نہیں کرے گا. وہ اپنے مقاصد کے حصول تک فوجی کارروائیاں جاری رکھے گا. خلیج میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث خطے کی صورت حال مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ایرانی جنرل کا کہنا تھا کہ ایران اپنے طے شدہ اہداف کے حصول تک جنگ جاری رکھے گا اور اس حوالے سے کسی دباؤ کو قبول نہیں کیا جائے گا. امریکا کو شدید ضرب لگانا ایران کا اولین ہدف ہے۔ ان کے مطابق جنگ کتنے دن جاری رہتی ہے. اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیوں کہ ایران کو طویل جنگ لڑنے کا تجربہ حاصل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران اس سے قبل بھی آٹھ سال تک جنگ لڑنے کا تجربہ رکھتا ہے اور ضرورت پڑنے پر طویل عرصے تک مقابلہ جاری رکھ سکتا ہے۔کمانڈر کیومرس حیدری کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز امریکا کی وجہ سے بند ہے اور ایران نے اسے بند نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی افواج زمین، فضا اور سمندر میں دشمن کا مقابلہ کر رہی ہیں، امریکی فوج کو پہلی بار سخت ترین جنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔دوسری جانب بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی بحریہ نے جمعرات کی صبح خلیج کے شمالی حصے میں ایک امریکی ٹینکر کو نشانہ بنایا ہے۔آئی آر جی سی نے خبردار کیا ہے کہ امریکا، اسرائیل اور ان کے اتحادی یورپی ممالک کے فوجی اور تجارتی جہازوں کو خطے سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، بیان میں کہا گیا کہ اگر ایسے جہازوں کی موجودگی دیکھی گئی تو انہیں یقینی طور پر نشانہ بنایا جائے گا۔پاسدارانِ انقلاب کے مطابق بین الاقوامی قوانین اور قراردادوں کے تحت ایران کو جنگی حالات میں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کے راستے کو کنٹرول کرنے کا حق حاصل ہے۔ادھر خلیج میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے اور دونوں جانب سے سخت فوجی مؤقف برقرار رکھنے کے باعث خطے کی سلامتی اور عالمی بحری تجارتی راستوں کے حوالے سے خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

17 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

17 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

17 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

17 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

17 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

17 hours ago