اردو نیوز اپڈیٹس

ایران پر بڑے حملے کی تیاری امریکی بحری بیڑے پر بنکر بسٹر بم لوڈ کردیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر ٹرمپ کے مڈٹرم الیکشن سے قبل کوئی فوجی کارروائی کرنے سے گریز کی واضح پالیسی کے باوجود امریکا نے ایران پر بڑی بمباری کی تیاری مکمل کرلی ہے۔وال اسٹریٹ جرنل کی خصوصی رپورٹ کے مطابق بحیرہ عرب میں تعینات امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جارج واشنگٹن پر بڑے پیمانے پر اسلحہ لوڈ کیا جا رہا ہے۔امریکی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جہاز کا عملہ بڑی تعداد میں اسٹینڈ آف لینڈ اٹیک میزائل اور بنکر بسٹر بم جہاز پر چڑھا رہے ہیں۔وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹر شیلبی ہولیڈے نے طیارہ بردار جہاز کے نایاب دورے کے دوران اپنی آنکھوں سے گولہ بارود کے ڈبوں کے بڑے بڑے ڈھیر دیکھے۔امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ فوج ایران کے خلاف ممکنہ نئی کارروائی کے لیے خود کو پوزیشن کر رہی ہے۔اخبار کے مطابق لوڈ کیے جانے والے ہتھیار خاص طور پر ایران کی زیر زمین ایٹمی تنصیبات اور مضبوط فوجی انفراسٹرکچر کو تباہ کرنے کے لیے موزوں ہیں۔یاد رہے کہ بنکر بسٹر بم کئی میٹر موٹی کنکریٹ اور چٹانوں کو چیر کر اندر تباہی مچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خلیج میں کشیدگی عروج پر ہے، حوثی ریاض پر میزائل داغ رہے ہیں اور آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرا رہے ہیں۔امریکی انٹیلی جنس نے پہلے ہی ایران کی جانب سے امریکی اہلکاروں پر حملوں کے خطرے میں اضافے کی وارننگ جاری کر رکھی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ملک بھر کے سکول و مدارس کے 5 لاکھ ہونہار طلبہ میں کروم بکس کی تقسیم کا آغاز

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر کے سکول و مدارس کے 5…

1 hour ago

پاکستان کی دی بیسٹ انٹرنیشنل ملٹری ڈرون ٹیم مقابلے میں شاندار کارکردگی قوم کا سر فخر سے بلند

پاکستان نیوز پوائنٹ ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں منعقدہ انٹرنیشنل ملٹری ڈرون ٹیم مقابلے میں…

1 hour ago

پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا تھیم پارک اسلام آباد میں بنے گا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا تھیم پارک اسلام آباد میں تعمیر…

1 hour ago

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ نے…

2 hours ago

فورسز کی کارروائیاں پانچ ہفتوں کے دوران دہشت گرد حملوں میں 66 فیصد کمی

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسزکی کامیاب کارروائیوں کے نتیجےمیں دہشت گردحملوں…

2 hours ago

اوباما نے ٹرمپ کا ایران جنگ کا بیانیہ مسترد کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سابق امریکی صدر باراک اوباما نے ایران کے خلاف جنگ سے متعلق…

2 hours ago