اردو نیوز اپڈیٹس

ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ کابینہ میٹنگ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، ایران پر بھرپور حملوں سے قدامت پسند بتدریج کمزور ہوں گے، ایران پر حملوں کا مقصد ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا ہے، ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیل کا اعتماد کمزور پڑ رہا ہے، ایرانی جھوٹ بولتے اور وعدوں سے پھر جاتے ہیں، ایران کے ساتھ جنگ بندی کی بحالی سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا صرف فتح چاہتا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی حملوں میں ایران کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اس کی بحریہ، فضائیہ اور فضائی دفاعی نظام تقریباً تباہ ہو چکے ہیں، ایران کو جوہری ہتھیار نہیں حاصل کرنے دیں گے۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ اگر ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوتے تو پورا مشرقِ وسطیٰ تباہ ہو چکا ہوتا، ایران پر سخت حملے کریں گے، ایک وقت آئے گا وہ خود بولیں گے کہ اب ہم مزید برداشت نہیں کرسکتے۔ امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف کارروائیوں پر اظہار اطمینان کیا اور کہا کہ جنگ ہمارے حق میں جا رہی ہے، ہم ایران کو بھرپور نشانہ بنا رہے ہیں، فتح کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کے پاس پیچھے ہٹنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہوگا، امریکی حملوں سے ایران کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

6 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

6 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

6 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

6 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

6 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

6 hours ago