اردو نیوز اپڈیٹس

ایران کا امریکا اور اسرائیل کو دوٹوک انتباہ حملے کے نتائج بھگتنا ہوں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران نے امریکا اور اسرائیل کو اہم انفراسٹرکچر پر ممکنہ حملوں کے حوالے سے سخت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی جارحیت کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ ایران کی خاتم الانبیا بریگیڈ کے اعلیٰ کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے کہا کہ جارحیت کرکے بچ نکلنے کا دور ختم ہوچکا ہے اور غلط اندازوں پر مبنی کسی بھی کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو اندازہ ہوچکا ہے کہ ان کے فوجی سامان میں کفن بھی شامل ہونا چاہیے جبکہ ایرانی خبر ایجنسی تسنیم کے مطابق ایران کے پاس نہ صرف بھرپور صلاحیت بلکہ واضح ارادہ اور جامع منصوبہ بھی موجود ہے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر نئے حملوں کا حکم دے دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکا اور اسرائیل ایران کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور حملے اس ہفتے میں کسی بھی وقت کیے جا سکتے ہیں۔ دوسری جانب صدر ٹرمپ نے کابینہ اجلاس کے دوران میڈیا سے گفتگو میں ایران پر وعدوں سے پھرنے اور غلط بیانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کے امکانات پر اعتماد کم ہوتا جا رہا ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

3 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

3 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

3 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

3 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

3 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

4 hours ago