اردو نیوز اپڈیٹس

ایران پر 2 سے 3 روز میں حملہ کرسکتے ہیں اس کو ایک بڑا دھچکا دینا ہوگا ٹرمپ کی دھمکی

پاکستان نیوز پوائنٹ
: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوا تو وہ سب سے پہلے اسرائیل کو نشانہ بنائے گا، ایران پر 2 سے 3 روز میں حملہ کرسکتے ہیں، اس کو ایک بڑا دھچکا دینا ہوگا۔وائٹ ہاؤس بال روم کی تعمیری سائٹ کے دورے پر میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے پاس ہتھیار آگیا تو سوال بس یہ ہوگا کہ وہ اسے پہلے منٹ میں استعمال کریں گے؟ پہلے گھنٹے میں یا پہلے دن؟ امریکی صدر نے کہا کہ اگر ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوا تو وہ سب سے پہلے اسرائیل کو نشانہ بنائیں گے ، وہ اسرائیل کو تباہ کرنے میں دیر نہیں لگائیں گے۔ اس لیے ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ، وقت محدود ہے ، ایران کو ایک بڑا دھچکا دینا ہوگا۔ٹرمپ نے خبردار کیا کہ شاید ایران پر دوبارہ حملہ کرنا پڑے ، ایران پر 2 سے 3 روز ، شاید جمعے یا ہفتے کو یا پھر اگلے ہفتے کے شروع میں حملہ کرسکتے ہیں۔امریکی صدر نے یہ بھی بتایا کہ وہ پیر کو ایران پر حملہ کرنے سے صرف ایک گھنٹہ دور تھے ۔اس سے پہلے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک کی درخواست پر انھوں نے ایران پر ہونے والا حملہ مؤخر کردیا

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

8 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

8 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

8 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

8 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

8 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

8 hours ago