اردو نیوز اپڈیٹس

ایران کا امریکا کو دوٹوک پیغام حملہ کیا تو بھرپور جواب ملے گا قالیباف

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران کے پارلیمانی سپیکر و چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز صرف ایرانی انتظامات کے تحت ہی کھلے گی، اور امریکی دھمکیاں اس اہم آبی گزرگاہ کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کر سکتیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں قالیباف نے کہا کہ امریکہ نے اب تک یہ سبق نہیں سیکھا کہ دھونس اور وعدہ خلافی اب بغیر قیمت چکائے ممکن نہیں، میں واضح الفاظ میں کہتا ہوں کہ اگر آپ حملہ کریں گے تو جواب بھی ملے گا۔انہوں نے امریکہ پر مسلسل دباؤ ڈالنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مزید کہا کہ فضول ہاتھ پاؤں نہ ماریں، ورنہ آپ مزید دلدل میں دھنس جائیں گے، آبنائے ہرمز صرف ایرانی انتظامات کے تحت ہی کھلے گی، امریکی دھمکیوں کے تحت نہیں۔دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے رابطہ کیا ہے، وہ معاہدہ کرنے کا بہت زیادہ خواہش مند ہے، ایران نے حملہ کیا تو 20 گنا زیادہ طاقت سے جواب دیں گے۔ایران کے پارلیمانی قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی کا کہنا تھا کہ ایک بھی امریکی فوجی زندہ واپس نہیں جائے گا، ایران کے خلاف ساتھ دینے والے خلیجی ممالک خبردار رہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ خلیجی ممالک اپنے تیل اور گیس کے کنوؤں کی حفاظت کریں، ایران اپنے قومی مفادات کے تحفظ کیلئے ہر حد تک جائے گا، ایران نے آبنائے ہرمز میں نئے ایرانی انتظام کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ امریکا نے مفاہمتی یادداشت کی شرائط کو پامال کردیا، امریکی حملوں نے معاہدے کو نقصان پہنچایا، معاہدے کی پانچویں شق کو امریکا نے نظرانداز کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران قومی مفادات اور خودمختاری کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا، آبنائے ہرمز میں محفوظ جہاز رانی کی ذمہ داری ایران کی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید کی الوداعی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف…

2 hours ago

کویتی وزیر دفاع کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ کویت کے وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السالم الصباح کی قیادت…

2 hours ago

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہےکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ…

2 hours ago

محسن نقوی کا گوجرانوالا ریجنل پاسپورٹ آفس کا پورا عملہ فوری طور پر ہٹانے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پنجاب کے شہر گوجرانوالا میں ریجنل…

2 hours ago

وزارتِ آئی ٹی اور میٹا نے اسمال بزنس گروتھ اکیڈمی کا آغاز کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی( آئی ٹی) اور میٹا نے پاکستانی چھوٹے اور درمیانے…

2 hours ago

ملک میں سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں ایک بار پھر…

2 hours ago