اردو نیوز اپڈیٹس

جاپانی طالب علم نے چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے ہزار اینیمی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیے

پاکستان نیوز پوائنٹ
جاپان میں ایک کم عمر طالب علم کو چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کرتے ہوئے46 ہزار اینیمی اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان میں ہائی اسکول کے ایک 15 سالہ طالب علم کو مبینہ طور پر چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کرتے ہوئے ایسا سافٹ وئیر تیار کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے جس نے بانڈائی نامکو فلم ورکس’ کی اسٹریمنگ سروس ‘بانڈائی چینل’ پر سائبر حملے کے لیے استعمال کیا تھا۔اس حملے کے باعث سروس کے آپریشنز میں خلل پڑا اور 46 ہزار سے زائد صارفین کے اکاؤنٹس ڈیلیٹ ہوگئے تھے۔پولیس نے بتایا کہ نومبر 2025 میں نوجوان پر اسٹریمنگ کے ذریعے دھوکا دہی سے کاروبار میں رکاوٹ ڈالنے کا شبہ ہے۔تفتیشی حکام کا خیال ہے کہ نوجوان نے پلیٹ فارم میں کمزور سکیورٹی سسٹم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حملہ کیا جس نے کمپنی کو اپنی سروس کے کچھ حصوں کو عارضی طور پر معطل کرنے پر بھی مجبور کیا۔طالب علم کا کہنا تھا کہ کمپیوٹر کا استعمال چوتھی جماعت میں شروع کیا تھا اس نے سورس کوڈ خود بنایا چونکہ پروسیسنگ میں کافی وقت لگ رہا تھا، اس لیے چیٹ جی پی ٹی کی مدد حاصل کی اور اسے مختلف پروگرامنگ زبان میں مکمل کیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے پوچھ گچھ کے دوران اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اسے بانڈائی نمکو فلم ورکس سے کوئی دشمنی نہیں ہے، اس نے پلیٹ فارم کو صرف اس لیے نشانہ بنایا کیونکہ بہت سے اکاؤنٹس تھے جن میں میں لاگ ان کر سکتا تھا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف مؤثر کارروائیاں تیز کرنے کی ضرورت ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور غیر قانونی…

4 hours ago

سعودی وزیر ماحولیات کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن عبدالمحسن الفدلی…

4 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے کے اثرات سے بچ کر بامعنی کردار ادا کریں

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور…

4 hours ago

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق…

4 hours ago

عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں گراوٹ کا شکار

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی…

4 hours ago

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے لاہور سے پنجاب بھر…

4 hours ago