اردو نیوز اپڈیٹس

ایران کا خطے میں امریکی اڈوں پر تابڑ توڑ حملوں ریڈار سسٹم تباہ کرنے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران نے خطے میں امریکی اڈوں پر تابڑ توڑ حملوں کا دعویٰ کر دیا، حملوں میں اسلحہ گوداموں اور امریکی افواج کے لاجسٹک آلات کو میزائل اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا ہے۔پاسداران انقلاب نے اردن کے علاقے الرکبان میں امریکی فوجی اڈے پر ایف پندرہ طیارہ تباہ کرنے اور متعدد امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کر دیا، بیان میں کہا امریکی اڈے پر دفاعی ریڈار سسٹم تباہ کیا، بحرین میں میزائل حملے سے امریکی کمپنی ایمازون کا مرکزی ڈیٹا سینٹر تباہ ہوا۔بحرین کے شہر محرق اور رفاع میں امریکی ریڈار اور فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا، کویت میں امریکی ریڈار، مواصلاتی نظام اور سیٹلائٹ تنصیبات پر میزائل اور ڈرونز داغے گئے۔کویت کی علی السالم اور احمد الجابر ایئربیس پر ایم کیو نائن ڈرون ہینگر کو ٹارگٹ کیا گیا، ایف پی ایس 117 ریڈار، پیٹریاٹ دفاعی نظام اور فضائی دفاع سے متعلق سیٹلائٹ مواصلاتی نظام تباہ ہوگئے۔کیمپ العدیر میں ہیلی کاپٹروں کے پارکنگ ایریا پر ڈرون حملہ کیا گیا، الجابر بیس میں فوجی دستوں کی رہائشی عمارت کو بھی نشانہ بنایا گیا۔اس کے علاوہ کویت کے مغربی علاقے میں واقع امریکی فوجی اڈے کیمپ دوحہ کو ڈورن حملوں کا نشانہ بنایا، حملوں میں اسلحہ گوداموں اور امریکی افواج کے لاجسٹک آلات کو نشانہ بنایا گیا۔پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ کارروائی امریکا کی مسلسل جارحیت کے جواب میں کی گئی، دشمن کی کسی بھی نئی کارروائی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، جارح دشمن کو سزا دینے کی کارروائی بدستور جاری ہے، یہ خطہ امریکی جارحیت پسند افواج کیلئے نہیں ہے، مزید جانی نقصان سے بچنے کیلئے امریکی فوج کو خطہ چھوڑ دینا چاہئے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر آصف علی زرداری کا نیپال کے صدر رام چندر پاوڈل کے نام خط قومی دن اور یوم دستورپر مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیپال کی حکومت اور عوام کو…

7 hours ago

دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی ریاست کی پالیسی واضح ہے ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے…

8 hours ago

پاکستان خودمختار ریاست کسی بیرونی طاقت کو آزادی چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ملک محمد احمد خان

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان…

8 hours ago

سرکاری دوروں پر ذاتی طیارے کا استعمال اخراجات کی اپنی جیب سے ادائیگی وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کفایت شعاری کی مثال قائم کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ کفایت شعاری مہم ،وفاقی وزیر برائے مواصلات، سرمایہ کاری اور نجکاری عبدالعلیم…

8 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں 11 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں…

8 hours ago

حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ ریاض میں الرٹ جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ،سعودی عرب کے…

8 hours ago