اردو نیوز اپڈیٹس

امریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہر نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی دے دی۔ وائٹ ہاؤس میں لبنانی صدر جوزف عون کے ساتھ ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملہ جلد ہوگا، ایرانی اس حملے کو روکنے کے لیے کچھ نہیں کرسکیں گے۔ٹرمپ نے کہا کہ اگر انہوں نے بارک اوباما اور ایران کے درمیان ہوئی “نیوکلیئر ڈیل” ختم نہ کی ہوتی تو آج دنیا میں اسرائیل کا وجود باقی نہ ہوتا۔ کیوں کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنا چکا ہوتا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر امریکی بی ٹو بمبار طیارے ایک سال پہلے ایرانی نیوکلیئر سائٹس کو نشانہ نہ بناتے تو ایران ایٹمی ہتھیار بنا چکا ہوتا اور نہ اسرائیل باقی ہوتا اور نہ ان کے خیال میں مشرق وسطی کے کئی ملک باقی ہوتے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی فوج نے ایرانی فوجی صلاحیتوں کو اس درجے تک کم کردیا جس کا کسی نے سوچا تک نہیں تھا۔ اردن میں ضرور ایران نے کچھ نقصان پہنچایا ہے لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ اگر “دیگر آپریٹرز” ساتھ دیتے تو ایران ایسا نہ کرپاتا۔ ٹرمپ نے یہ وضاحت نہیں کی کہ “دیگر آپریٹرز” سے ان کی مراد کیا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ ایرانی جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا کے ساتھ ملاقات کے شدت سے خواہاں ہیں کیوں کہ انہیں شدید تباہی کا سامنا ہے۔ امریکا کی ایرانیوں سے ملنے کی کوئی خواہش نہیں ہے۔ایک سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ ایران غالباً آبنائے ہرمز کی دھمکی دے کر نومبر کے امریکی کانگریس الیکشز میں ان کے اور ان کی ریپبلکن پارٹی کے امکانات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ایران کی اس کوشش کا جو بھی اثر ہو، وہ وہی کریں گے جو درست ہوگا۔ ٹرمپ نے کہا کہ جہاں تک انتخابات کا تعلق ہے، تو وہ نہیں سمجھتے کہ ان پر ایران کے جنگ سے کوئی اثر پڑے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر آصف علی زرداری کا نیپال کے صدر رام چندر پاوڈل کے نام خط قومی دن اور یوم دستورپر مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیپال کی حکومت اور عوام کو…

7 hours ago

دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی ریاست کی پالیسی واضح ہے ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے…

7 hours ago

پاکستان خودمختار ریاست کسی بیرونی طاقت کو آزادی چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ملک محمد احمد خان

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان…

7 hours ago

سرکاری دوروں پر ذاتی طیارے کا استعمال اخراجات کی اپنی جیب سے ادائیگی وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کفایت شعاری کی مثال قائم کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ کفایت شعاری مہم ،وفاقی وزیر برائے مواصلات، سرمایہ کاری اور نجکاری عبدالعلیم…

7 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں 11 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں…

7 hours ago

حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ ریاض میں الرٹ جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ،سعودی عرب کے…

7 hours ago