پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم ملاقات کےلئے بےچین نہیں تھے بلکہ ایران تھا ہم 60 دن تک اپنی حکمت عملی کوجاری رکھیں گے۔اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو اب کوئی پیسہ نہیں ملے گا ایک سینٹ بھی نہیں دیاجائے گا اس جنگ نے ایران کو مکمل طور پر کمزور اور تباہ کر دیا ہے ایران کے پاس اب کوئی فضائیہ، بحریہ، اینٹی ایئر کرافٹ اور ریڈار سسٹم نہیں بچا۔ٹرمپ نے کہا کہ ڈیموکریٹس کہتے ہیں ایران 4 ماہ پہلے کےمقابلے آج بہترحالت میں ہے، کیا کوئی ایسی جھوٹی بات کہہ کربچ سکتا ہے؟ لوگ اتنے بےوقوف ہو سکتے ہیں؟ ایک خصوصی انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ حالیہ معاہدے پر کھل کر گفتگو کی اور اسے امریکی سفارت کاری کی بڑی کامیابی قرار دیا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ ہونے والا یہ نیا معاہدہ تہران کے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ معاہدہ عالمی معیشت کو ایک بڑے بحران سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے، جس کے تحت آبنائے ہرمز کو دوبارہ جہاز رانی کے لیے کھول دیا گیا ہے، جبکہ جوہری مذاکرات کی بحالی کے لیے 60 روزہ مدت مقرر کی گئی ہے۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ معاہدے کے باوجود کئی اہم اور حساس معاملات ابھی تک حل طلب ہیں، جن پر آئندہ ہونے والے مذاکرات کے اگلے ادوار میں تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…
پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…