اردو نیوز اپڈیٹس

لبنان اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کے بعد اسرائیل اور لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے بھی جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صیہونی فوج کے حملوں کے جواب میں حزب اللہ نے اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا۔ اسی دوران اسرائیلی کابینہ کے وزراء کی جانب سے بھی نفرت انگیز بیانات سامنے آئے تھے۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایک سینئر امریکی عہدیدار نے بتایا ہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں اور یہ جنگ بندی جمعے کو مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے سے شروع ہوگی۔امریکی عہدیدار کے مطابق اس جنگ بندی کو حتمی شکل دینے میں امریکی اور قطری مذاکرات کاروں نے کردار ادا کیا ہے جب کہ ایران نے بھی اس عمل میں معاونت فراہم کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمعے کے روز جھڑپوں کے بعد دونوں فریق جنگ بندی پر راضی ہوگئے ہیں۔لبنان میں رات بھر جاری رہنے والے اسرائیلی حملوں نے خطے میں کشیدگی کو مزید ہوا دی تھی۔ لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 18 افراد جاں بحق ہوئے۔دوسری جانب جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ایک حملے میں چار اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی خبر بھی سامنے آئی. جسے موجودہ کشیدگی کے دوران حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل پر سب سے مہلک حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔یہ تازہ کشیدگی جمعرات کے روز امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کے لیے بھی ایک چیلنج بنی نظر آرہی تھی۔رائٹرز کے مطابق حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے ایک رکنِ پارلیمان نے بتایا ہے کہ ایران نے حزب اللہ کو آگاہ کیا ہے کہ واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات اس وقت تک آگے نہیں بڑھ سکتے جب تک ایک جامع جنگ بندی پر عمل درآمد نہ ہو جائے۔امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے معاہدے میں یہ شرط شامل ہے کہ امریکا، ایران اور ان کے اتحادی تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کے فوری اور مستقل خاتمے کا اعلان کریں گے، جس میں لبنان بھی شامل ہے۔دوسری جانب اسرائیلی وزراء کی جانب سے نفرت انگیز بیانات سے کشیدگی میں دوبارہ اضافے کے خدشات پیدا ہوتے نظر آرہے ہیں۔اسرائیل کے دائیں بازو کے متعصب ترین وزیر اتمار بن گویر نے جنوبی لبنان میں جھڑپوں کے دوران 4 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو حق ہے کہ وہ پورے لبنان کو جلا ڈالے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

انتخابات میں کامیابی آزادکشمیر کے عوام کا ن لیگ کی پالیسیوں پر اعتماد کا ثبوت ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتخابات میں مسلم لیگ…

6 hours ago

مخالفین کو مسلم لیگ ن کی کامیابی ہضم نہیں ہو رہی عطا اللہ تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ…

6 hours ago

وزیر اعلیٰ پنجاب کا سرمایہ کاروں کیلئے خصوصی مراعاتی پیکج کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ…

6 hours ago

عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ…

6 hours ago

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران پر حملے روکنے کے اعلان…

6 hours ago

خیبر پختونخوا سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں متعدد خوارج ہلاک اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائیوں میں متعدد خوارج ہلاک، اسلحہ اور گولہ…

6 hours ago