پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایران کےخلاف بڑا آپریشن شروع کر دیا ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سوشل ٹروتھ پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ہمارا مقصد ایرانی حکومت سے آنے والے خطرات کو ختم کرکے امریکی عوام کا دفاع کرنا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ کچھ دیر پہلے امریکی فوج نے ایران کےخلاف بڑا فوجی آپریشن شروع کر دیا ہے، ایران جوہری ہتھیارنہیں رکھ سکتا، ہم ایران کے میزائل نظام اور میزائل انڈسٹری تباہ کردیں گے، ہم ایران کی بحریہ کو ختم کرنے جا رہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا یقینی بنائیں گے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرسکے، امریکا نے خطے میں امریکی اہلکاروں کے لیے خطرے کو کم کرنے کے لیے ہر ممکنہ قدم اٹھایا ہے۔صدر ٹرمپ نے ایرانی پاسداران انقلاب سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے مکمل استثنیٰ کےساتھ اچھا سلوک ہوگا، یا آپ کو یقینی موت کا سامنا کرنا پڑے گا۔خیال رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے مشترکہ طور پر ایران کے خلاف میزائل حملے شروع کر دیے ہیں۔امریکا کی جانب سے فضا اور سمندر سے ایران پر حملے کیے جا رہے ہیں جبکہ اسرائیل کی جانب سے بھی ایران کے خلاف فضائی کارروائی جاری ہے۔امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے دارالحکومت تہران، اصفہان، تبریز، قم اور کرج میں حملے کیے گئے، تہران میں دھویں کے بادل بھی اٹھتے دیکھے گئے۔ایران نے امریکی و اسرائیلی حملے کے بعد اپنی فضائی حدود کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا اور ایران نے امریکا اور اسرائیل کو سخت ترین ردعمل کے لیے تیار رہنے کا کہہ دیا ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملائیشیا کے وزیرِ داخلہ سیف الدین…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملائیشیا کے وزرائے داخلہ سیف الدین…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار آئندہ ہفتے کے اختتام پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے پاکستان تحریک انصاف کو عدالتی احکامات کی توہین…
پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں آج فی تولہ سونا 5 ہزار 700 روپے مہنگا ہوگیا…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون کے بعد خطے…