پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی محکمہ خارجہ نے یوکرین کو ایف-16 لڑاکا طیاروں سے متعلق معاون سازوسامان اور تکنیکی خدمات کی 622 ملین ڈالر مالیت کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد یوکرین کی فضائیہ کی جنگی صلاحیتوں کو بہتر بنانا، ایف-16 طیاروں کی دیکھ بھال اور مرمت کے نظام کو مضبوط بنانا اور ان کی آپریشنل تیاری برقرار رکھنا ہے۔ فروخت کی مالیت 621.9 ملین ڈالر (تقریباً 622 ملین ڈالر) ہے. اس پیکیج میں طیاروں کے حفاظتی اور تکنیکی پرزے، لیبارٹری کا سامان اور نقل و حمل کی معاون سہولیات شامل ہیں. بیلجیم، ڈنمارک، نیدرلینڈز اور ناروے اس معاہدے کے اخراجات برداشت کریں گے جبکہ امریکی حکومت کے مطابق اس منتقلی پر امریکی فنڈز خرچ نہیں ہوں گے۔ یہ سامان یوکرین کے ایف-16 طیاروں کی دیکھ بھال، مرمت اور جنگی تیاری برقرار رکھنے میں مدد دے گا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ سیاسی منظر نامے میں اہم پیشرفت کا امکان، صدر آصف علی زرداری…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم نے 25 نومبر کو تیانگونگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے پاکستان کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے اسپیکر حافظ الدین احمد نے کہا ہے کہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سیکریٹری بلدیات وسیم ششماد کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز نے 20 نومبر سے بلوچستان کے اضلاع نوشکی، سبی، پنجگور…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی ومقامی صرافہ مارکیٹوں میں غیر یقینی صورتحال کے باعث سونے اور…