اردو نیوز اپڈیٹس

ایران کیساتھ ابھی معاہدہ نہیں ہوا دونوں ممالک معاہدے کے بہت قریب ہیں امریکی نائب صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی نائب صدرجے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ ابھی معاہدہ نہیں ہوا ،دونوں ملک معاہدے کے بہت قریب ہیں۔واشنگٹن میں صحافیوں کے ساتھ گفگتو میں امریکی نائب صدر نے کہا کہ ایران امریکاکے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے، امریکا اور ایران جنگ بندی میں توسیع کے معاہدے پر کافی پیش رفت ہوئی ہے۔جے ڈی وینس نے کہا کہ ہم چند نکات پر بات چیت کر رہے ہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ ابھی معاہدے کی منظوری کے لیے تیار نہیں، مزید پیش رفت کے بعد صدر معاہدے کی توثیق کی پوزیشن میں ہوں گے۔ انہوں نےکہا کہ دونوں ملک معاہدے کے بہت قریب ہیں۔ امریکا اس پوزیشن میں ہے کہ تہران کے جوہری پروگرام کو پیچھے دھکیل سکتا ہے۔جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ یہ کہنا مشکل ہے کہ صدرٹرمپ ایران کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر کب دستخط کریں گے۔اس سے قبل امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی اور ایرانی مذاکرات کاروں کے درمیان جنگ بندی میں توسیع اور ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات شروع کرنے کے لیے 60 روزہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر اتفاق ہو گیا۔امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاحال اس کی حتمی منظوری نہیں دی۔ویب سائٹ کے مطابق اس مفاہمتی یادداشت پر دستخط جنگ کے آغاز کے بعد سب سے بڑی سفارتی پیشرفت ہوگی تاہم ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق ٹرمپ کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے مزید سخت اور تفصیلی مذاکرات درکار ہوں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

7 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

7 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

7 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

7 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

7 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

8 hours ago