پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم تکبیر کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور امن پسند ایٹمی ریاست ہے۔اپنے پیغام میں آصف علی زرداری نے کہا کہ یوم تکبیر پاکستان کے ناقابل تسخیر دفاع کی علامت ہے، 28 مئی 1998 نے پاکستان کو اسٹریٹجک خودمختاری عطا کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایٹمی پروگرام قومی سلامتی کے تقاضوں کے تحت شروع کیا، قوم اپنے سائنس دانوں اور مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہ.صدر زرداری کا کہنا تھا کہ عالمی دباؤ اور پابندیوں کے باوجود پاکستان نے قومی مفاد کا تحفظ کیا، پاکستان کی دفاعی حکمت عملی خطے میں امن و استحکام کی ضامن ہے، جدید جنگوں میں سائبر وارفیئر، اے آئی اور ڈرونز اہم کردار ادا کریں گے۔صدر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور امن پسند ایٹمی ریاست ہے، پاکستان کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا تاہم کسی بھی جارحیت کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔واضح رہے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں پاکستان نے 28 مئی 1998 کو بلوچستان کے علاقے چاغی کے مقام پر کامیاب ایٹمی دھماکے کیے جس کے بعد اس دن کو ’یوم تکبیر‘ کے نام سے یاد رکھا جاتا ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…
پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…