پاکستان نیوز پوائنٹ
غیر ملکی خبر رساں ادارے Reuters نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج صدر Donald Trump کے ممکنہ حکم کی صورت میں ایران کے خلاف ہفتوں پر محیط طویل جنگ کی تیاری کر رہی ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ماضی کے مقابلے میں زیادہ سنگین ہو سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر عہدیداروں نے بتایا کہ اگر حملے کا حکم دیا گیا تو اس پر فوری عمل درآمد کیا جائے گا۔عہدیداروں کا کہنا ہے کہ موجودہ منصوبہ بندی پیچیدہ ہے اور اس میں صرف ایرانی جوہری تنصیبات ہی نہیں بلکہ ریاستی اور سکیورٹی اہداف بھی شامل ہو سکتے ہیں، تاہم انہوں نے مخصوص تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران کے ممکنہ جوابی حملوں کے نتیجے میں دونوں جانب سے انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان اینا کیلی نے اس حوالے سے کہا کہ صدر ٹرمپ نے ایران کے معاملے پر تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں اور حتمی فیصلہ قومی سلامتی کے مفاد میں کیا جائے گا، جبکہ Pentagon نے باضابطہ ردعمل نہیں دیا۔دوسری جانب ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی سرزمین پر حملے کی صورت میں وہ خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ایران کے پاس میزائلوں کا بڑا ذخیرہ موجود ہے، جس کے باعث کسی بھی تصادم سے خطے میں وسیع جنگ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ امریکا کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور روس کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ نے انسدادِ دہشت گردی، انسدادِ منشیات، سائبر کرائم، غیر…
پاکستان نیوز پوائنٹ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور امریکی صدر…
پاکستان نیوز پوائنٹ عراق نے واضح کیا ہے کہ اس کی سرزمین کو پڑوسی ممالک…