اردو نیوز اپڈیٹس

غزہ میں انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس کی تیاری ٹرمپ کا ہزاروں اہلکاروں اور اربوں ڈالر فنڈ کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر Donald Trump نے اعلان کیا ہے کہ بورڈ آف پیس کے رکن ممالک نے غزہ میں تعینات ہونے والی انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس کے لیے ہزاروں اہلکار فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم Truth Social پر جاری بیان میں کہا کہ اس پیش رفت کا باضابطہ اعلان 19 فروری کو واشنگٹن میں ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا، جو Trump Peace Institute of Peace میں منعقد ہوگا۔ٹرمپ کے مطابق رکن ممالک نے غزہ میں انسانی امداد اور تعمیر نو کے لیے 5 ارب ڈالر سے زائد فنڈ فراہم کرنے کا بھی عہد کیا ہے، جبکہ سیکیورٹی اور امن برقرار رکھنے کے لیے ہزاروں اہلکار انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس اور مقامی پولیس کے ساتھ تعینات کیے جائیں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حماس کو مکمل اور فوری طور پر غیر مسلح ہونے کے اپنے عزم پر قائم رہنا ہوگا۔ادھر ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم Shehbaz Sharif بھی آئندہ اجلاس میں شرکت کریں گے اور ان کے ہمراہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ Ishaq Dar موجود ہوں گے۔ یاد رہے کہ United Nations Security Council کی قرارداد کے تحت جنگ بندی کے بعد غزہ میں بین الاقوامی استحکامی فورس کے قیام کی منظوری دی گئی تھی، جبکہ بورڈ آف پیس کو گزشتہ ماہ باضابطہ طور پر قائم کیا گیا تھا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

16 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

16 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

16 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

16 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

16 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

16 hours ago