اردو نیوز اپڈیٹس

ایران کے ساتھ معاہدے پر ہفتے کے آخر یا پیر کو دستخط ہو سکتے ہیں ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدے پر ہفتے کے آخر یا پیر کو دستخط ہو سکتے ہیں۔معروف امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی پوسٹ بہت مثبت ہے، اور دعویٰ کیا کہ ایران نے نجی طور پر غلط معلومات جاری کرنے پر معذرت کی ہے۔ایگزیوس نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعرات کی شام تک ایران کی جانب سے اعلیٰ سطح پر معاہدہ منظور کیا جا چکا ہے، امکان ہے کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے ابھی تک اس کی منظوری نہیں دی۔قبل ازیں صدر ٹرمپ نے ایرانی میڈیا میں امن معاہدے کی تفصیلات سامنے آنے پر برہمی کا اظہار کیا تھا، اور کہا تھا کہ یہ تفصیلات جعلی ہیں، ایران نے جو شرائط میڈیا پر لیک کیں ان کا تحریری طور پر طے پانے والی شرائط سے کوئی تعلق نہیں۔خیال رہے کہ امریکی صدر نے ایرانی وزیر خارجہ کا بیان بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا جس میں عباس عراقچی نے کہا تھا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر اس سے پہلے کبھی اتنا قریبی اتفاق نہیں ہوا تھا

Faisal Bukhari

Recent Posts

سعودی عرب پاکستان اور ترکیہ میں دفاعی معاہدہ ایک پر حملہ سب پر حملہ تصور ہوگا

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے…

13 hours ago

وزیراعظم فیلڈ مارشل کا دورہ سعودی عرب وفد کےہمراہ عمرہ اداکیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد…

13 hours ago

سندھ اسمبلی کئی قراردادیں منظور کرچکی مزید صوبے نہیں بن سکتے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکہا کہ سندھ کو مزید صوبوں میں…

13 hours ago

جسٹس مسرت ہلالی کی ریٹائرمنٹ پر سپریم کورٹ میں فل کورٹ ریفرنس

پاکستان نیوز پوائنٹ سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی ریٹائر ہو گئیں،ان کے اعزاز…

13 hours ago

بینکاک دادا اور دادی کو قتل کرنے کے بعد ملزم کی اسکول میں فائرنگ 8 افراد ہلاک 14 زخمی

پاکستان نیوز پوائنٹ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک کے ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے…

14 hours ago

یمنی حوثیوں کا سعودی عرب کے علاقے نجران پر حملہ پاکستانی سمیت 11 شہری زخمی

پاکستان نیوز پوائنٹ یمن میں سرگرم حوثی ملیشیا نے ایک بار پھر سعودی عرب کے…

14 hours ago