اردو نیوز اپڈیٹس

سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ
سکیورٹی فورسز نے میران شاہ و گرد و نواح میں انٹیلی جنس معلومات پر کارروائیاں کرتے ہوئے مزید 21 دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیوں کے تسلسل میں خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ اور گرد و نواح میں خوارج کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلوں میں بھارت کے حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے مزید 21 خوارج ہلاک کر دیے گئے، جن میں چار اہم سرغنہ خالد رضا عرف سالار، مفتون، موسیٰ اور عمران عرف ایان بھی شامل ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے یہ سرغنہ سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور معصوم شہریوں کے قتل سمیت متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں مطلوب تھے، ان کامیاب اور انتہائی مہارت سے انجام دی گئی کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک مجموعی طور پر 48 خوارج ہلاک کیے جا چکے ہیں، جس سے علاقے میں سرگرم دہشت گرد نیٹ ورک کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔ان ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے، یہ عناصر مختلف دہشت گرد کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث رہے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں باقی ماندہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سرچ آپریشنز جاری رہیں گے۔وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ قومی ایکشن پلان کے تحت عزمِ استحکام کے وژن کے مطابق سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسدادِ دہشت گردی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی تاکہ ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے سرغنوں کا خاتمہ دہشت گردی کے نیٹ ورک کے خلاف اہم کامیابی ہےصدر آصف زرداری نے کہا کہ قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ عزم استحکام کے وژن کے تحت بہادر سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں، ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ہماری دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم نے برآمدات میں اضافے کے لیے ٹی ڈی اے پی کو جدید بنانے کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی…

1 day ago

وسط مدتی انتخابات امریکا کا اندرونی معاملہ ہے ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ امریکا کے…

1 day ago

پاکستان اور روس کا آئی ٹی مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور روس کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ…

1 day ago

پاکستان اور برطانیہ کا دہشتگردی منشیات سمگلنگ سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ نے انسدادِ دہشت گردی، انسدادِ منشیات، سائبر کرائم، غیر…

1 day ago

امیرِ قطر کا ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے پر زور

پاکستان نیوز پوائنٹ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور امریکی صدر…

1 day ago

ایران پر حملوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے عراق کا ٹرمپ کو واضح پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ عراق نے واضح کیا ہے کہ اس کی سرزمین کو پڑوسی ممالک…

1 day ago