اردو نیوز اپڈیٹس

ایران کے سپریم لیڈر نے امریکا سے مفاہمتی یادداشت کی توثیق کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کی توثیق کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختلافِ رائے کے باوجود یہ فیصلہ قومی مفاد اور ذمہ داری کے تحت کیا گیا۔ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ایک اہم پیش رفت ہے. جس تک پہنچنے کے لیے مذاکرات کاروں نے مخلصانہ اور وسیع کوششیں کیں۔انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم کی استقامت اور وفاداری قابلِ ستائش ہے اور وہ اس مرحلے تک پہنچنے کے لیے دعاگو ہیں۔آیت اللہ خامنہ ای کے مطابق اصولی طور پر ان کی ذاتی رائے مختلف تھی. تاہم قومی سلامتی کونسل کے چیئرمین اور ایرانی صدر کی جانب سے دی گئی یقین دہانیوں اور ذمہ داریوں کے بعد انہوں نے معاہدے کی توثیق کی۔انہوں نے کہا کہ یہ ذمہ داری ایرانی قوم اور مزاحمتی محاذ کے حقوق کے تحفظ کے لیے دی گئی تھی. جسے انہوں نے قومی مفاد میں قبول کیا۔سپریم لیڈر نے کہا کہ ایرانی حکام نے خیرسگالی اور قومی مفاد کے لیے بھرپور کوششیں کیں اور معاہدے تک پہنچنے کے لیے وسیع اقدامات کیے گئے۔انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مایوسی کے عالم میں ہر ممکن حربہ استعمال کیا. تاہم مذاکراتی عمل جاری رہا۔آیت اللہ خامنہ ای نے واضح کیا کہ ایران نے پورے مذاکراتی عمل میں قومی مفادات کو مقدم رکھا اور ہر فیصلہ اسی اصول کے تحت کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ہونے والے کسی بھی مذاکرات کا مطلب یہ نہیں ہوگا کہ ایران دوسرے فریق کا مؤقف بلا شرط تسلیم کرے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

5 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

5 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

5 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

5 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

5 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

6 hours ago