پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی ایوان نمائندگان میں وزیرجنگ پیٹ ہیگسیتھ کیخلاف مواخذے کی قرارداد مسترد ہوگئی۔امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کیخلاف ایوان میں مواخذے کی کوشش 204 کے مقابلے 211 ووٹوں سے ناکام بنا دی گئی، امریکی وزیر جنگ کے خلاف قرارداد ٹرمپ کی اپنی ہی ری پبلکن پارٹی کے رکن تھامس میسی نے پیش کی تھی۔پیٹ ہیگسیتھ پر ایران میں میناب سکول پر امریکی حملے میں بچوں اور دیگر معصوم شہریوں کی شہادت کے الزامات عائد کئے گئے اور کہا گیا کہ ہیگسیتھ نے امریکی آئین کی خلاف ورزی اور اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا۔
صدر ٹرمپ نے مواخذے کی صورت میں پیٹ ہیگسیتھ کی حمایت کا اعلان کیا تھا جبکہ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا تھا کہ مواخذے کی قرارداد اُن کا کچھ نہِیں بگاڑ سکتی، یہ کوشش تماشا ہے اور امریکا کے تمام فوجیوں کے خلاف سازش ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ امریکا کی تاریخ میں فوجی آپریشن کے دوران کسی وزیر جنگ کو معزول نہیں کیا گیا، فوجی کاروائی قانونی حیثیت رکھتی ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ ترکیہ میں کوپ کانفرنس کے دوران وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ترکیہ کے شہر انطالیہ میں منعقدہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے قدرتی آفات سے نمٹنے اور…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی…
پاکستان نیوز پوائنٹ مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے استعمال سے ہیومن ریسورسز (ایچ آر) کےشعبے…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران پر معاشی…