اردو نیوز اپڈیٹس

ایس ایم ایس واٹس ایپ اور کالز کے ذریعے فِشنگ حملوں میں اچانک سے اضافہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے فِشنگ الرٹ جاری کردیا ۔ ایس ایم ایس واٹس ایپ اور کالز کے ذریعے فِشنگ حملوں میں اچانک سے اضافہ ہوگیا ہے ۔ جعلی پیغامات اور کالز کے ذریعے شہریوں کی ذاتی معلومات چرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے صارفین کو خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ کسی نامعلوم لنک پر کلک کریں نہ مشکوک پیغامات یا کالز کا ہرگز جواب دیں بینک اکائونٹ، شناختی کارڈ یا او ٹی پی کوڈ کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں،غیر تصدیق شدہ ویب سائٹس اور لنکس کے ذریعے لاگ ان سے گریز کریں،صرف سرکاری چینلز استعمال کریں، اپنی ذاتی معلومات محفوظ رکھیں فِشنگ پیغامات میں اکثر انعامات، لاٹری یا بینک الرٹ کا جھانسہ دیا جاتا ہے، ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کی شہریوں سے احتیاط برتنے اور جعلی نمبروں کو بلاک کرنے کی اپیل کی ہے، کسی مشکوک لنک پر کلک ہو جائے تو فورا پاس ورڈ تبدیل کریں اور متعلقہ ادارے کو اطلاع دیں،اپنے موبائل اور ای میل اکائونٹس میں دوہری تصدیق فیکٹر فعال رکھیں،حکومتِ پاکستان کی آگاہی مہم فِشنگ سے بچیں، اپنی معلومات محفوظ بنائیں،آگاہی ویڈیو ضرور دیکھیں اور اپنے دوستوں و اہلِ خانہ کے ساتھ شیئر کریں،جعلی پیغامات، کالز کے خلاف فوری کارروائی کیلئے نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم سے رابطہ کریں،کسی بھی ادارے کا نمائندہ فون یا ایس ایم ایس پر آپ سے پاس ورڈ یا کوڈ نہیں مانگتا،فِشنگ حملے ملکی سطح پر بڑھ رہے ہیں، ہوشیاری اور آگاہی ہی بہترین دفاع ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی میں تالیاں بجتی رہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…

11 hours ago

فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…

11 hours ago

افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…

11 hours ago

جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے وزیر دفاع نے بھارت کو پھر خبردار کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…

11 hours ago

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اہم اجلاس شرکاء کا معاہدے کے عہد و پیمان کو مؤثر عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…

11 hours ago

ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…

11 hours ago