اردو نیوز اپڈیٹس

ایف آئی اے کے اختیارات میں اضافہ ویزا کے باوجود مسافروں کی جانچ پڑتال لازمی

پاکستان نیوز پوائنٹ
حکومت نے پاکستانی شہریوں کو بیرونِ ملک روانگی کے موقع پر ایئرپورٹس پر درپیش مسائل کے تناظر میں ایف آئی اے امیگریشن کے اختیارات میں اضافہ کر دیا ہے۔وزارتِ داخلہ کے مطابق اب بیرونِ ملک جانے والے مسافروں کو ویزا ہونے کے باوجود امیگریشن حکام کو اپنے سفر کے مقصد اور سفری دستاویزات کے بارے میں مکمل طور پر مطمئن کرنا ہوگا۔حکام کا کہنا ہے کہ اگر مسافر امیگریشن حکام کو اپنے سفر کی معقول وجہ اور ضروری ثبوت فراہم نہ کر سکا تو اسے آف لوڈ کر دیا جائے گا۔وزارتِ داخلہ نے انکشاف کیا کہ بعض افراد سینیگال کے ویزے حاصل کر کے وہاں سے غیرقانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں، جس کی روک تھام کے لئے سخت سکریننگ ضروری ہے، بیرونِ ملک سفر کرنے والوں کے ریٹرن ٹکٹ، ہوٹل بکنگ اور بینک اکاؤنٹس سمیت دیگر سفری دستاویزات کی سخت جانچ پڑتال کی جائے گی حکام کے مطابق یہ اقدامات قانونی مسافروں کے تحفظ اور پاکستان کی ساکھ بہتر بنانے کیلئے اٹھائے جا رہے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہبازشریف 30 نومبر سے روس کا 3 روزہ سرکاری دورہ کریں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف 30 نومبر کو روس کے…

5 hours ago

ایک وزیر آج کل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے میں نے جواب دیا تو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گا محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نام لیے بغیر ایک وزیر کی…

5 hours ago

نئے صوبوں کا قیام پاکستان کی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے مصطفیٰ کمال

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ نئے صوبوں کا…

5 hours ago

پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری یورپ عائشہ علی نے پرتگال…

5 hours ago

دالبندین فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کی مسافر بس پر فائرنگ ڈرائیور سمیت 4افراد زخمی

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع دالبندین میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے تفتان…

5 hours ago

14 سالہ طالبہ نے جان پر کھیل کر آگ میں گھر 2 ننھے بچوں کی زندگی بچالی

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک نوعمر طالبہ نے اپنی زندگی پر کھیل کر آتشزدگی…

5 hours ago