اردو نیوز اپڈیٹس

ایپسٹین فائلز میں نام آنے کے بعد سابق برطانوی سفیر گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ
برطانوی پولیس نے امریکی جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق ایپسٹین فائلز میں سابق برطانوی سفیر برائے امریکا پیٹر مینڈلسن کا نام سامنے آنے کے بعد انہیں گرفتار کرلیا۔پولیس نے لندن میں سابق سفیر پیٹر مینڈلسن کو سرکاری عہدے کا غلط استعمال کے الزام میں گرفتار کیا۔ ان کے خلاف یہ کارروائی ایپسٹین فائلز میں ان کے گہرے روابط ظاہر ہونے کے بعد شروع ہوئی۔عدالت اور پولیس کا کہنا ہے کہ مینڈلسن نے سنہ 2009 اور 2010 کے دوران حساس سرکاری معلومات ایپسٹین کو فراہم کی تھیں جب وہ برطانیہ کے ایک اعلیٰ سرکاری عہدے پر فائز تھے۔ان پر جنسی جرائم کا الزام تو نہیں ہے بلکہ عہدے کا غلط استعمال اور ممکنہ طور پر معلومات کا غیر قانونی تبادلہ شامل ہے۔ پولیس نے مینڈلسن کو بعد از تفتیش ضمانت پر رہا تو کردیا ہے لیکن تحقیقات جاری ہیں۔یہ گرفتاری اس وقت سامنے آئی ہے جب ایپسٹین فائلز میں نامور شخصیات کے تعلقات بشمول سابق پرنس اینڈریو منظر عام پر آئے ہیں۔برطانوی وزیراعظم کئیر اسٹارمر پر بھی سخت تنقید ہورہی ہے کیونکہ انہوں نے پہلے مینڈلسن کو امریکی سفیر مقرر کیا تھا جبکہ ان کے ایپسٹین سے روابط کے بارے میں پہلے سے معلومات موجود تھیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے وزیر اعظم کی ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…

11 hours ago

وزیراعظم نے آج خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا ایمرجنسی لگانے سے متعلق فیصلےکا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…

11 hours ago

پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونے کا انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…

11 hours ago

پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر راج نافذکرنا نہیں چاہتی وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…

11 hours ago

ایران کا معاملہ جلد اور کسی نہ کسی صورت ختم ہو جائیگا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…

11 hours ago

روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے زیلنسکی

پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…

11 hours ago