اردو نیوز اپڈیٹس

ایکسپو سینٹر پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل شاندار تقریب منعقد

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے زیر اہتمام ایکسپو سینٹر لاہور میں خصوصی اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا ہےذرائع کے مطابق تقریب میں میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ سن یان بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ تقریب میں پاکستانی اور چینی مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر پاکستانی اور چینی فنکاروں نے ثقافتی رنگوں سے بھرپور شاندار پرفارمنسز پیش کیں، جنہیں شرکاء نے خوب سراہا۔صوبائی وزیر خزانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری نے پاکستان کی معیشت میں سنگِ میل کردار ادا کیا ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہزاروں پاکستانی طلبہ چینی جامعات میں زیر تعلیم ہیں، جبکہ چینی اساتذہ بھی پاکستانی یونیورسٹیوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے تعلیمی روابط مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن کا کہنا تھا کہ نئی ٹیکنالوجی کے دور میں پاک چین تعاون مزید وسعت اختیار کرے گا اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں مشترکہ ترقی کی نئی راہیں کھولیں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

11 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

11 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

11 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

11 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

11 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

11 hours ago