اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ترمیمی بل 2026 سینیٹ سے منظور

پاکستان نیوز پوائنٹ
اسلام آباد میں سینیٹ نے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ایکٹ 2026 کے ترمیمی بل کی منظوری دے دی، جس کے بعد یہ بل قومی اسمبلی کے بعد پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا سے بھی منظور ہو گیا۔ترمیمی بل کے تحت اب نجی شعبے سے بھی ڈی جی پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی تعینات کیے جا سکیں گے، بل میں ڈی جی پی اے اے کی مدتِ ملازمت 3 سال مقرر کی گئی ہے، جبکہ وزیراعظم کو مزید 2 سال کی توسیع دینے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔بل کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے بورڈ میں دفاعی ڈویژن کے نمائندے کو شامل کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے، اس کے علاوہ ہنگامی صورتحال میں بورڈ اجلاس بلائے بغیر سرکولیشن کے ذریعے فیصلے کرنے کی اجازت بھی شامل کی گئی ہے۔ترمیمی بل میں مفادات کے ٹکراؤ سے بچاؤ کے لیے نئی شق شامل کرتے ہوئے پی اے اے افسران کو اپنے عہدے کے دوران کسی ایوی ایشن کمپنی میں مالی مفاد رکھنے سے روک دیا گیا ہے۔قانون کے تحت پی اے اے افسران پر ریٹائرمنٹ کے بعد بھی دو سال تک کاروباری پابندیاں عائد رہیں گی تاکہ حساس معلومات کے غلط استعمال اور مفادات کے تصادم سے بچا جا سکے۔بل میں یہ ترمیم بھی منظور کی گئی کہ اتھارٹی کے اہم فیصلے اب سرکاری گزٹ کے بجائے ویب سائٹ پر بھی جاری کیے جا سکیں گے۔ترمیمی بل کے تحت پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے انتظامی اور مالی اختیارات میں متعدد تبدیلیاں کی گئی ہیں، جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی کے ڈھانچے میں بھی اہم اصلاحات کی منظوری دی گئی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

10 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

10 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

10 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

10 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

10 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

10 hours ago