پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ موٹرسائیکل والے ہفتے میں ایک بار اور گاڑی والے ہر 10 دن میں ایک بار پیٹرول پر دی گئی سبسڈی حاصل کر سکتے ہیں۔ شزا فاطمہ نے بتایا کہ گاڑی کے لیے 10 لیٹر اور بائیک کے لیے 5 لیٹر کا ٹوکن ہوگا۔مشرق وسطیٰ میں حالیہ شدید کشیدگی اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر جانے کے بعد پاکستان میں پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں سے متاثرہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے وزیراعظم نے ایک خصوصی سبسڈی اسکیم کا اعلان کیا ہے۔حکومت کی جانب سے اعلان کردہ اس سکیم کے تحت موٹرسائیکل، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک کی چھوٹی گاڑیاں استعمال کرنے والوں کو پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر کا بڑا ریلیف فراہم کیا جائے گا۔دو اور تین پہیوں والی سواریوں کے لیے ماہانہ 20 لیٹر پیٹرول جبکہ 800 سی سی تک کی چھوٹی گاڑیوں کے مالکان کو ماہانہ 30 لیٹر پیٹرول پر یہ رعایت دی جائے گی۔اسی حوالے سے پیر کو وفاقی وزیر برائے آئی ٹی، شزا فاطمہ، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے ایک پریس کانفرنس کی۔اس دوران شزا فاطمہ نے کہا کہ وزیراعظم نے غریب طبقے کے لیے ریلیف کا اعلان کیا ہے اور ہماری پوری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس پیکج سے مستفید ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ 15 سال پرانی موٹرسائیکلیں اور 20 سال پرانی گاڑیاں بھی اس پروگرام کے لیے اہل ہوں گی۔انہوں نے بتایا کہ عالمی صورتحال کے باعث پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئی ہیں، اس لیے ہمیں فیول ریلیف اسکیم کے اس پروگرام کو مکمل توازن کے ساتھ لے کر چلنا ہے۔شزا فاطمہ کے مطابق موٹرسائیکل والے ہفتے میں ایک بار اور گاڑی والے ہر 10 دن میں ایک بار سبسڈی حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ رجسٹریشن کے لیے آپ کو صرف چار چیزیں فراہم کرنی ہیں اور جس نمبر سے میسج کیا جائے وہ شناختی کارڈ اور موبائل سِم آپ کے نام پر ہونا لازمی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسکیم کے مقصد کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سبسڈی صرف غریب آدمی اور مستحق لوگوں کے لیے شروع کی گئی ہے، کیونکہ ہمارے ملک میں سب سے غریب طبقہ چنگچی اور موٹرسائیکل پر سفر کرتا ہے۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق ہماری کوشش ہے کہ پیٹرول پمپس پر شہریوں کو لمبی لائن نہ لگانی پڑے۔انہوں نے بتایا کہ 9771 نمبر سے موصول ہونے والا ٹوکن پمپ پر دکھا کر پیٹرول لیا جا سکے گا۔ یہ سہولت 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی رات سے اسلام آباد جبکہ 16 ستمبر کی رات بارہ بجے سے پورے پاکستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں دستیاب ہوگی۔وزارت آئی ٹی کے مطابق اس رعایت کو حاصل کرنے کے لیے شہریوں کو اپنے موبائل سے میسج لکھ کر 9771 پر بھیجنا ہوگا۔ رجسٹریشن کے لیے آر ای جی، شناختی کارڈ نمبر، سواری کا رجسٹرڈ نمبر، صوبے کے نام کا پہلا حرف اور رجسٹریشن کی تاریخ لکھ کر بھیجنا ہوگی۔رجسٹریشن کے بعد پیٹرول پمپ جانے سے قبل ٹی او کے لکھ کر 9771 پر بھیجنے سے ایک ٹوکن موصول ہوگا جسے پمپ پر دکھا کر رعایتی پیٹرول حاصل کیا جا سکے گا۔یاد رہے کہ رواں سال امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے سے قبل پاکستان میں پیٹرول 258 روپے فی لیٹر پر فروخت ہو رہا تھا جو اپریل کے آغاز میں 458.4 روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا تھا، جبکہ ڈیزل 520.35 روپے فی لیٹر تک چلا گیا تھا۔اگرچہ بعد میں اسلام آباد معاہدے کے تحت خام تیل 75 ڈالر پر آیا لیکن جولائی میں امریکی کارروائیاں دوبارہ شروع ہونے اور رواں ہفتے یمن میں جنگ کی شدت کے باعث تیل کی قیمتیں دوبارہ آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔اسی دوران حکومت نے پیٹرولیم قیمتوں کا اعلان یومیہ بنیادوں پر کرنا شروع کیا جس کے بعد صرف رواں ماہ پیٹرول کی قیمت میں سات بار اضافہ ہو چکا ہے۔عوام اور تاجر حکومت کی جانب سے پیٹرول پر عائد بھاری ٹیکسوں پر بھی تنقید کر رہے ہیں۔ اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر حکومت مختلف ٹیکسز اور لیوی کی مد میں تقریباً 106 روپے وصول کر رہی ہے جبکہ مارجنز ملا کر عوام کو فی لیٹر 130 روپے سے زائد اضافی رقم دینا پڑتی ہے۔اس میں 80 روپے پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی، 5 روپے کلائیمیٹ لیوی اور 21.15 روپے کسٹم ڈیوٹی شامل ہے۔ یہی لیوی حکومت کی آمدن کا بڑا ذریعہ ہے اور گزشتہ مالی سال حکومت نے اس مد میں 1566 ارب روپے حاصل کیے جبکہ رواں مالی سال کے لیے 1576 ارب روپے وصول کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔اس پیٹرولیم لیوی اور پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف جماعت اسلامی نے مختلف شہروں میں احتجاج اور دھرنوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور حکومت سے مذاکرات جاری ہیں
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم کی خصوصی پٹرول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کے لیے جدید ڈیجیٹل…
پاکستان نیوز پوائنٹ انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے جی ایچ کیو…
پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں مہنگائی کے ممکنہ دباؤ اور عالمی معاشی صورتحال کے پیش…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ امریکا وینزویلا کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ جنگ ہم نے نہیں…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی سابق…