پاکستان نیوز پوائنٹ
ملک میں مہنگائی کے ممکنہ دباؤ اور عالمی معاشی صورتحال کے پیش نظر اسٹیٹ بینک نے رواں مالی سال کی دوسری مانیٹری پالیسی میں شرح سود 11.5 فیصد ہی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے معاشی حالات کا جائزہ لینے کے بعد موجودہ شرح سود میں تبدیلی کی ضرورت محسوس نہیں کی جس کے بعد پالیسی ریٹ کو اسی سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا۔اس فیصلے کی اہمیت اس لیے بھی بڑھ گئی ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ معاشی جائزہ مذاکرات ہونے والے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق موجودہ حالات میں پالیسی ریٹ کو مستحکم رکھنا ایک اہم فیصلہ ہے۔مرکزی بینک نے عالمی عوامل پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ پاکستان میں مہنگائی کے لیے اضافی دباؤ پیدا کر رہا ہے۔حکام کے مطابق انہی معاشی اور عالمی عوامل کو سامنے رکھتے ہوئے فی الحال شرح سود میں کمی یا اضافہ نہیں کیا گیا
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ امریکا کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور روس کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ نے انسدادِ دہشت گردی، انسدادِ منشیات، سائبر کرائم، غیر…
پاکستان نیوز پوائنٹ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور امریکی صدر…
پاکستان نیوز پوائنٹ عراق نے واضح کیا ہے کہ اس کی سرزمین کو پڑوسی ممالک…