پاکستان نیوز پوائنٹ
اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے وزیراعظم نیتن یاہو کے سیاسی حریف اور سابق آرمی چیف گادی آئزن کوٹ کو نئی حکومت تشکیل دینے کی دعوت دے دی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی صدر کی جانب سے گادی آئزن کوٹ کو حکومت سازی کیلئے 28 دن کی مہلت دی گئی ہے جس میں مزید 14 دن کی توسیع بھی ممکن ہے۔ گادی آئزن کوٹ کے سامنے حکومت بنانے کیلئے مختلف سیاسی راستے موجود ہیں، جن میں عرب جماعتوں کی بیرونی حمایت سے اقلیتی حکومت کا قیام، مذہبی جماعتوں کے ساتھ اتحاد یا نیتن یاہو کے ساتھ قومی حکومت تشکیل دینا شامل ہیں۔ اسرائیلی پارلیمنٹ کی 120 نشستوں میں حکومت بنانے کیلئے 61 نشستوں کی اکثریت درکار ہے، 66 سالہ گادی آئزن کوٹ ماضی میں اسرائیلی فوج کے سربراہ رہ چکے ہیں اور غزہ میں فوجی کارروائیوں سمیت نیتن یاہو کی قیادت پر کھل کر تنقید کرتے رہے ہیں۔ گادی آئزن کوٹ نیتن یاہو کے ساتھ حکومت میں شامل ہونے کی مخالفت بھی کر چکے ہیں، جبکہ وہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی آبادکاروں کے تشدد کے بھی ناقد ہیں۔ اگر گادی آئزن کوٹ حکومت بنانے میں کامیاب ہو گئے تو وہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ سے تعلق رکھنے والی اسرائیلی یہودی برادری سے ملک کے پہلے وزیراعظم ہوں گے۔ دوسری صورت میں اگر گادی اور دیگر نامزد امیدوار حکومت تشکیل دینے میں ناکام رہے تو اسرائیل میں دوبارہ انتخابات کروانے کی نوبت آ سکتی ہے
پاکستان نیوز پوائنٹ پوپ لیو چہاردہم نے مصنوعی ذہانت سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ جنگ کی تباہ کاریوں اور مشکلات کے درمیان غزہ میں خوشی کا…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ امریکا کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور روس کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ نے انسدادِ دہشت گردی، انسدادِ منشیات، سائبر کرائم، غیر…