اردو نیوز اپڈیٹس

غزہ 250 فلسطینی جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب

پاکستان نیوز پوائنٹ
جنگ کی تباہ کاریوں اور مشکلات کے درمیان غزہ میں خوشی کا ایک نادر موقع دیکھنے میں آیا، جہاں 250 فلسطینی جوڑوں نے اجتماعی شادی کی تقریب میں نئی زندگی کا آغاز کیا۔ اجتماعی شادی کی اس تقریب کا اہتمام متحدہ عرب امارات کے تعاون سے کیا گیا، جس میں دولہا دلہن اور ان کے اہل خانہ نے شرکت کی اور خوشیوں کے لمحات ایک دوسرے کے ساتھ بانٹے۔ تقریب میں دولہا دلہن اور ان کے اہل خانہ کے چہروں پر مسکراہٹیں نمایاں رہیں، جبکہ مشکل حالات کے باوجود خوشی اور جشن کا ماحول دیکھنے میں آیا۔ یہ تقریب 7 اکتوبر 2023ء کو شروع ہونے والی اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی اور بربادی کے درمیان منعقد ہوئی، جہاں فلسطینی جوڑے طویل عرصے کی مشکلات کے بعد ازدواجی زندگی شروع کرنے کے قابل ہوئے۔تقریب میں شریک ایک دولہا محمد الشریف نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا ہے کہ 3 سال کی تکالیف، جنگ اور تباہی کے بعد بالآخر ہمیں خوشی منانے کا موقع ملا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جنگ سے پہلے میں شادی کرسکتا تھا، لیکن جنگ اور اس کے اثرات نے ہر چیز سے محروم کردیا۔ ایک اور دولہا سعید النجار نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ناقابلِ بیان خوشی ہے، جو صرف یہاں موجود جوڑوں کے لیے نہیں بلکہ پورے غزہ کے عوام کے لیے ہے، شدید مشکلات، مسلسل بمباری اور موت کے خطرات کے درمیان اس طرح کی تقریب کا انعقاد ایک بڑی کامیابی ہے۔ اجتماعی شادی کی اس تقریب نے غزہ میں امید کی ایک جھلک پیش کی، جہاں برسوں سے جاری جنگ کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی، بے گھری اور انسانی مشکلات نے زندگی کو دشوار بنا رکھا ہے۔ یہ تقریب فلسطینی عوام کے عزم اور حوصلے کی بھی عکاس ہے، جو تمام تر مشکلات کے باوجود اپنی زندگیوں کو دوبارہ تعمیر کرنے اور مستقبل کے لیے امید برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں

Faisal Bukhari

Recent Posts

اے آئی معاشرے سے انسانیت ختم کررہی ہے پوپ لیو

پاکستان نیوز پوائنٹ پوپ لیو چہاردہم نے مصنوعی ذہانت سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے…

2 minutes ago

نیتن یاہو وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے باہر گادی آئزن کوٹ کو حکومت سازی کی دعوت

پاکستان نیوز پوائنٹ اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے وزیراعظم نیتن یاہو کے سیاسی حریف اور…

6 minutes ago

وزیراعظم نے برآمدات میں اضافے کے لیے ٹی ڈی اے پی کو جدید بنانے کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی…

2 days ago

وسط مدتی انتخابات امریکا کا اندرونی معاملہ ہے ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ امریکا کے…

2 days ago

پاکستان اور روس کا آئی ٹی مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور روس کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ…

2 days ago

پاکستان اور برطانیہ کا دہشتگردی منشیات سمگلنگ سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ نے انسدادِ دہشت گردی، انسدادِ منشیات، سائبر کرائم، غیر…

2 days ago