پاکستان نیوز پوائنٹ
مصنوعی ذہانت کی تیز رفتار ترقی نے خود اے آئی ماہرین کو خوفزدہ کرنا شروع کر دیا۔ اوپن اے آئی اور اینتھروپک میں کام کرنیوالے 27 سالہ محقق نے یہ کہتے ہوئے صنعت چھوڑ دی کہ دونوں کمپنیاں ایسی اے آئی کی دوڑ میں شامل ہیں جو ایک دن انسانوں سے زیادہ ذہین ہو سکتی ہے ،ہماری زندگیوں سے جوا کھیلا جا رہا ہے ۔ اے آئی تیار کرنیوالے سنجیدگی سے یہ سمجھتے ہیں کہ یہ ٹیکنالوجی اس دہائی کے اختتام تک پوری انسانیت کو ختم کر سکتی ہے ۔ سپر انٹیلی جنس سے مراد وہ نظریاتی مرحلہ ہے جب مصنوعی ذہانت کی صلاحیتیں انسانی ذہانت سے آگے نکل جائیں۔اینتھروپک کے سیفٹی ایگزیکٹو ایون ہوبنگر نے بھی کوکسن کے خدشات کی تائید کرتے کہا کمپنی کے اندر واقعی یہ خدشہ موجود ہے کہ اے آئی تمام انسانوں کی ہلاکت کا سبب بن سکتی ہے ۔ انہوں نے اس خطرے کا امکان آئندہ ایک دہائی میں 10 فیصد سے زیادہ قرار دیا۔اے آئی کے ماہرین کے مطابق ‘‘ریکَرْسِو سیلف امپروومنٹ’’ یعنی خودکار طور پر اپنی اگلی نسل کے ماڈلز کو ڈیزائن اور تربیت دینے کا مرحلہ اب دور نہیں رہا۔ جولائی کے آخر میں ٹیکنالوجی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ہزار سے زائد ملازمین، جن میں اینتھروپک کے چیف ایگزیکٹو ڈاریو امودی بھی شامل تھے ، نے امریکی حکومت سے جدید ترین اے آئی نظاموں کی تیاری کی رفتار کم کرنے کیلئے مربوط اقدامات کا مطالبہ کیا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری وطن واپسی کیلئے لندن سے روانہ ہوگئے،…
پاکستان نیوز پوائنٹ ذرائع کے مطابق آٹو پالیسی کا اعلان اگلے ہفتے آئی ایم ایف…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہےکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو…
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب،پاکستان ، ترکیہ اور اردن سمیت 8 عرب و مسلم ممالک…
پاکستان نیوز پوائنٹ قطر کے حکام نے سعودی عرب کے جنوبی علاقوں پر حوثی حملوں…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران امریکی پابندیوں سے بچنے اور عالمی بینکاری نظام سے گریز کے…