اردو نیوز اپڈیٹس

باجوڑسیکیورٹی فورسز نے خطرناک دہشت گرد کمانڈر مفتی مزاحم کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے 29 اور 30 کی درمیانی شب باجوڑ میں پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے گروہ کی نقل و حرکت کو بروقت کارروائی کر کے ناکام بنا دیا، کارروائی کے دوران 4 خارجیوں بشمول ہائی ویلیو ٹارگٹ، خارجی امجد مارا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں انتہائی مطلوب خارجی امجد عرف مزاحم بھی شامل تھا، ہلاک ہونے والا خارجی امجد، خوارج کمانڈر نور ولی کا نائب تصور کیا جاتا تھا اور بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کی رہبری شوریٰ کا سربراہ تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائی 29 سے 30 اکتوبر کی درمیانی رات کی گئی جب فورسز کو بروقت خفیہ معلومات موصول ہوئی تھیں۔ ہلاک ہونے والا کمانڈر امجد، نور ولی کا نائب اور دہشت گرد گروپ کا اہم رہنما تھا اور پاکستان میں متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث رہا۔حکومت پاکستان نے امجد کی گرفتاری پر پانچ ملین روپے انعام کا اعلان بھی کیا ہوا تھا۔آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ امجد دیروجی جسے مفتی مزاحم یا مفتی حضرت بھی کہا جاتا تھا ٹی ٹی پی کا نائب امیر اور رہبری شوریٰ کا رکن تھا۔ امریکہ نے اسے 2022 میں عالمی دہشت گرد قرار دیا تھا۔پاکستانی فورسز نے اس کارروائی کے ذریعے ملک کی سرحدوں کو محفوظ بنایا اور دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام کر دی۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فتنہ الخوارج کی قیادت افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان میں دراندازی کی کوششوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، جس کا مقصد پاکستان کے اندر اپنی موجودگی کا تاثر دینا اور باجوڑ و مہمند میں سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں سے خوارج کا گرتا ہوا حوصلہ بحال کرنا ہے۔مزید کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کے دفاع کیلئے پرعزم اور ثابت قدم ہیں جبکہ علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی دہشت گرد کی موجودگی کو ختم کیا جا سکے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ’عزمِ استحکام‘ کے وژن کے تحت، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسدادِ دہشت گردی مہم پوری رفتار کے ساتھ جاری رہے گی.تاکہ غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے اس ناسور کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔صدرِ مملکت آصف زرداری نے باجوڑ میں سرحد پار سے دہشتگردوں کی دراندازی ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے بھارت کی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے سرغنہ سمیت چار دہشت گردوں کے ہلاک کئے جانے کو قوم کے عزم و استقامت کی کامیابی قرار دیا۔آصف زرداری نے کہا کہ بہادر سکیورٹی فورسز نے وطنِ عزیز کی سرحدوں کے دفاع میں ایک اور نمایاں کارنامہ انجام دیا ہے، وطن کے دفاع اور امن کے قیام کیلئے جانفشانی سے برسرپیکار سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جذبۂ قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت جاری آپریشن پاکستان کے پائیدار امن اور استحکام کی ضمانت ہے، پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع باجوڑ میں انتہائی مطلوب خارجی سرغنہ سمیت 4 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سکیورٹی فورسز نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت انتہائی مطلوب خارجی کمانڈر امجد کو جہنم رسید کیا اور پاکستان کی سالمیت کے دشمنوں کے مزموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معصوم اور نہتے شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو اس انداز میں شکست دیتے رہیں گے. حکومت پاکستان ملک سے دہشت گردی کی عفریت کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ان کا کہنا تھا کہ بہادر سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 4 خوارج کو جہنم واصل کیا. قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت اور جرات پر فخر ہے. قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

22 minutes ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

27 minutes ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

29 minutes ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

32 minutes ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

33 minutes ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

34 minutes ago