اردو نیوز اپڈیٹس

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی.فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے کی کمی سے 4 لاکھ 18 ہزار 862 روپے پر آگیا۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو 24 قیراط کا فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی .جس سے فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 18 ہزار 862 روپے ہوگئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز 24 قیراط کا فی تولہ سونے کی قیمت میں 3500 روپے کا اضافہ ہوا تھا .جس سے قیمت 4 لاکھ19 ہزار 862 روپے پر پہنچ گئی تھی۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 857 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 59 ہزار 1006 روپے ہوگئی جو گزشتہ روز 3 ہزار روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 59 ہزار 963 روپے ہوگئی تھی۔ دوسری جانب، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی. جس سے فی اونس سونا 3 ہزار 965 ڈالر پر آگیا۔ادھر فی تولہ چاندی کی قیمت 5 ہزار 34 روپے پر مستحکم ہے جب کہ 10 گرام چاندی کی قیمت 4 ہزار 315 روپے پر برقرار ہے. علاوہ ازیں عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس چاندی 47.72 ڈالر پر مستحکم رہی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

1 day ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

1 day ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

1 day ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

1 day ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

1 day ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

1 day ago