اردو نیوز اپڈیٹس

بانی پاکستان بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناحؒ کی 78 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
بانی پاکستان بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 78ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔برصغیر کے مسلمانوں کو ایک آزاد اور خود مختار وطن کی نعمت سے سرفراز کرنے والے عظیم قائد کو آج پورا ملک عقیدت و احترام سے یاد کر رہا ہے، آج کا دن غمگین مگر عزم کی تجدید کا دن ہے۔25دسمبر 1876ء کو کراچی میں پیدا ہونے والے محمد علی جناحؒ نے اپنی سیاسی بصیرت سے برصغیر کے مسلمانوں کے لئے ایک الگ وطن کا خواب سچ کر دکھایا، شدید علالت کے باوجود انہوں نے دن رات کام کیا اور قیامِ پاکستان کے بعد کراچی کو ملک کا پہلا دارالحکومت منتخب کیا۔بانی پاکستان قائد اعظم کی بے مثال قیادت، تدبر اور اصول پسندی کی بدولت دنیا کے نقشے پر پاکستان وجود میں آیا، قیام پاکستان کے محض 13 ماہ بعد 11 ستمبر 1948 کو عظیم قائد 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا دیا ہوا زریں اصول اتحاد، ایمان، اور تنظیم صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ موجودہ دور کے تمام چیلنجز سے نمٹنے کا واحد حل ہے، آج کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اگر ہم ایک مضبوط، مستحکم اور باوقار پاکستان چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے قائد کے نظریات پر صدقِ دل سے عمل کرنا ہوگا۔بابائے قوم کا پیغام ہمیں اتحاد اور محنت کی ہدایت کرتا ہے تاکہ پاکستان کو ایک باوقار اور مضبوط ریاست بنایا جا سکے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان کو ترقی یافتہ اور فلاحی ریاست بنانا قائداعظم کی سیاسی میراث کا اولین مقصد ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف نے قائداعظم محمد علی جناح کی 78 ویں برسی پراپنے…

14 hours ago

سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار

پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے…

14 hours ago

وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی کا چیو کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان سے ہانگ کانگ کے چیف…

14 hours ago

سونا اور چاندی آج بھی سستے ہو گئے قیمت میں بڑی کمی

پاکستان نیوز پوائنٹ غیر یقینی جیو پولیٹیکل صورتحال کے باعث عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں…

14 hours ago

سکیورٹی فورسز کا کرم میں کامیاب آپریشن افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ کرم میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے…

14 hours ago

سعودی عرب کی حوثیوں پر حملے کی درخواست پر ٹرمپ کا صاف انکار ایگزیوس کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یمن میں حوثیوں کی…

14 hours ago