اردو نیوز اپڈیٹس

سونا اور چاندی آج بھی سستے ہو گئے قیمت میں بڑی کمی

پاکستان نیوز پوائنٹ
غیر یقینی جیو پولیٹیکل صورتحال کے باعث عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رحجان برقرار رہا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 56 ڈالر کی بڑی نوعیت کی کمی سے 4ہزار 342ڈالر کی سطح پر آگئی. جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت 5ہزار 600روپے کی کمی سے 4لاکھ 56ہزار 736روپے کی سطح پر آگئی۔اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4ہزار 801روپے کی کمی سے 3لاکھ 91ہزار 577روپے کی سطح پر آگئی۔دریں اثنا عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 2ڈالر 53سینٹس کی کمی سے 63ڈالر 92سینٹس کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 253روپے کی کمی سے 6ہزار 871روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 217روپے کی کمی سے 5ہزار 890روپے کی سطح پر آگئی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان کو ترقی یافتہ اور فلاحی ریاست بنانا قائداعظم کی سیاسی میراث کا اولین مقصد ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف نے قائداعظم محمد علی جناح کی 78 ویں برسی پراپنے…

14 hours ago

سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار

پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے…

14 hours ago

وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی کا چیو کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان سے ہانگ کانگ کے چیف…

14 hours ago

بانی پاکستان بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناحؒ کی 78 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ بانی پاکستان بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 78ویں برسی…

14 hours ago

سکیورٹی فورسز کا کرم میں کامیاب آپریشن افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ کرم میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے…

14 hours ago

سعودی عرب کی حوثیوں پر حملے کی درخواست پر ٹرمپ کا صاف انکار ایگزیوس کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یمن میں حوثیوں کی…

14 hours ago