اردو نیوز اپڈیٹس

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کی رپورٹ سامنے آ گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
بانی پی ٹی آئی عمران خان کا مکمل طبی معائنہ، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی،پمز اور الشفاء انٹرنیشنل کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ایک ٹیم نے جیل میں عمران خان کا مکمل اور تفصیلی طبی معائنہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر ندیم قریشی اور ڈاکٹر عارف پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے رپورٹ تیار کی، میڈیکل رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بائیں آنکھ کی بصارت گلاسز کے ساتھ 6/6 ہے جبکہ دائیں آنکھ کی بصارت 6/9 ہے، دونوں آنکھوں کا اگلا حصہ نارمل اور قرنیہ صاف تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دائیں آنکھ میں ہلکا سا اندرونی خون رساؤ کنارے پر دیکھا گیا جبکہ دائیں آنکھ کے چاروں حصوں میں درمیانے درجے کا ریٹینا میں خون رساؤ موجود تھا، دائیں آنکھ کی میکولا کی سوجن کم ہو رہی ہے اور واضح طور پر گھٹ چکی ہے۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق میکولا کی موٹائی 550 سے کم ہو کر 350 ہو گئی ہے، رپورٹ میں بانی پی ٹی آئی کو دی جانے والی ادویات اور علاج کا ذکر بھی شامل ہے، متاثرہ آنکھ کی بینائی 6/36 سے بہتر ہو کر 6/9 جزوی ہو گئی ہے۔ میڈیکل بورڈ نے اینٹی VEGF علاج مکمل ہونے کے بعد OCT اینجیوگرافی اور FFA کروانے کی تجویز دی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ بانی کے ذاتی معالجین ڈاکٹر عاصم یوسف اور ڈاکٹر خرم مرزا کو فون کال کے ذریعے مکمل طور پر آگاہ کیا گیا جس کا دورانیہ 25 منٹ سے زائد تھا، ذاتی معالجین علاج سے مطمئن نظر آئے، رپورٹ میں بانی کو اسپتال منتقل کرنے کا ذکر نہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

23 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

24 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

24 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

24 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

24 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

24 hours ago