اردو نیوز اپڈیٹس

سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد کمی ہوئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد کمی ہوئی ہے، مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 3ہزار روپے سے بھی زائد تک سستا ہوگیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ کے زیراثر پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3200 روپے کمی ہو گئی جس سے 24قیراط کے حامل 1تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ 23 ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سونا فی تولہ 5 لاکھ 23 ہزار 762روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 2 ہزار 743روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 49 ہزار 41روپے کا ہو گیا۔اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی ایک دن کے اضافے کے بعد پھر کمی ریکارڈ کی گئی، چاندی کی فی تولہ قیمت 55 روپے کم ہوکر 8 ہزار 164 روپے پر آگئیاسی طرح بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہوگیا۔ عالمی بازار میں سونا 32 ڈالر کمی کے بعد 5010 ڈالر فی اونس کی سطح پر گیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

23 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

23 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

23 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

23 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

23 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

23 hours ago