اردو نیوز اپڈیٹس

بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات شامل کیے جارہے ہیں۔وزیراعظم سے میاں منشاء، عارف حبیب، عاطف باجوہ، محمدعلی ٹبہ، مصدق ذوالقرنین، زیاد بشیرسمیت دیگر معروف صنعتکاروں اور ممتاز کاروباری شخصیات کے وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ آپ لوگ پاکستان کے سفیر اور دنیا میں ہماری پہچان ہیں، مشکل معاشی حالات میں حکومت کاساتھ دینے پرکاروباری برادری کےشکرگزارہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت اور نجی شعبے کی مضبوط شراکت داری معاشی ترقی کی ضمانت ہے، معیشت سے متعلق پالیسی سازی میں کاروباری برادری سےمشاورت اہمیت کی حامل ہے، برآمدات پر مبنی ترقی کی راہ پرگامزن ہیں اور یہی ہماری معاشی پالیسی کا محور ہے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ غیر رسمی معیشت کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات شامل کیے جارہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت مستحکم ہوئی اور بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ، ایسی صنعتوں کےفروغ کے لیےکوشاں ہیں جن سے ملکی پیداوار بڑھے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم نے برآمدات میں اضافے کے لیے ٹی ڈی اے پی کو جدید بنانے کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی…

1 day ago

وسط مدتی انتخابات امریکا کا اندرونی معاملہ ہے ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ امریکا کے…

2 days ago

پاکستان اور روس کا آئی ٹی مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور روس کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ…

2 days ago

پاکستان اور برطانیہ کا دہشتگردی منشیات سمگلنگ سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ نے انسدادِ دہشت گردی، انسدادِ منشیات، سائبر کرائم، غیر…

2 days ago

امیرِ قطر کا ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے پر زور

پاکستان نیوز پوائنٹ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور امریکی صدر…

2 days ago

ایران پر حملوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے عراق کا ٹرمپ کو واضح پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ عراق نے واضح کیا ہے کہ اس کی سرزمین کو پڑوسی ممالک…

2 days ago