پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ نے کہا ہے کہ دشمن میدانِ جنگ میں ایران سے شکست کھا چکا ہے، دشمن اب عوام کو نقصان پہنچانے اور اندرونی تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے،اسرائیل سے متعلق موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی.مجتبیٰ خامنہ کا کہنا تھا کہ عوام میں مایوسی اور ناامیدی پیدا کرنے والا ہر عمل دشمن کی مدد کے مترادف ہے، طاقتور ممالک ایران کو آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کے دشمن کو میدان جنگ میں ناکامی کے بعد اپنے مقاصد حاصل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، مخالف قوتیں ایرانی عوام کے حوصلے کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم قوم کو ہوشیار رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سی آئی اے کی سازشوں کو ناکام بنانے میں کامیاب رہے ہیں، دشمن ناکامی کے بعد ہائبرڈ جنگ پر توجہ دے رہا ہے۔ تحریری پیغام میں ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے حوالے سے ایران کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، امریکا نے ایک فوجی اڈہ بنایا ہے جس کا نام اسرائیل ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیپال کی حکومت اور عوام کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ کفایت شعاری مہم ،وفاقی وزیر برائے مواصلات، سرمایہ کاری اور نجکاری عبدالعلیم…
پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ،سعودی عرب کے…