اردو نیوز اپڈیٹس

بجٹ 2026-27 کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ترقیاتی بجٹ اور اقتصادی اہداف پر اہم فیصلے کل متوقع

پاکستان نیوز پوائنٹ
آئندہ مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں سالانہ پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی (اے پی سی سی) کا اہم اجلاس پیر کو منعقد ہوگا جس میں ترقیاتی اخراجات اور اقتصادی اہداف سے متعلق اہم سفارشات کی منظوری دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت ہوگا جس میں وفاقی وزارتوں، صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے۔اجلاس میں آئندہ مالی سال کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے لیے 1126 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پر غور کیا جائے گا جبکہ اقتصادی ترقی کی شرح (جی ڈی پی گروتھ) کا ہدف 4 فیصد مقرر کرنے کی سفارش بھی زیر بحث آئے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اے پی سی سی اجلاس میں وفاقی اور صوبائی سطح کے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور آئندہ مالی سال کے ترقیاتی ترجیحات کو حتمی شکل دی جائے گی۔اجلاس میں منظور ہونے والی سفارشات قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کو ارسال کی جائیں گی جس کا اجلاس 3 جون کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت متوقع ہے۔قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں، اقتصادی نمو کے اہداف اور سرکاری اخراجات سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری دی جائے گی جبکہ وفاق اور صوبوں کے ترقیاتی پروگراموں پر بھی غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اقتصادی نمو، ترقیاتی اخراجات اور عوامی فلاحی منصوبوں سے متعلق سفارشات پہلے ہی تیار کی جا چکی ہیں جنہیں بجٹ 2026-27 کا حصہ بنایا جائے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

5 minutes ago

عالمی منی لانڈرنگ نیٹ ورک کا مبینہ سربراہ یو اے ای سے گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ متحدہ عرب امارات اور سویڈن کی مشترکہ کارروائی میں عالمی منی لانڈرنگ…

8 minutes ago

امریکا نے پھر حملہ کیا تو جواب ایسا ہوگا کہ دنیا حیران رہ جائے گی ایران

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان جنرل حسین محبی نے خبردار کیا ہے…

10 minutes ago

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے بارے میں جلد فیصلہ کرنے والے ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے بارے…

13 minutes ago

مردہ قرار دی جانے والی خاتون تابوت کے اندر اچانک بیدار ہوگئی

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک معمر خاتون کو خاندان نے مردہ قرار دیا مگر…

16 minutes ago

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

23 hours ago