اردو نیوز اپڈیٹس

خواجہ آصف کا لیسکو کے خلاف ٹوئٹ 3 اہلکار معطل

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی جانب سے لیسکو کے خلاف کی گئی ٹویٹ کے بعد کارروائی کرتے ہوئے دو لائن مین اور ایک لائن سپرنٹنڈنٹ کو معطل کردیا گیا ہے۔ ایکسیئن پھول نگر ڈویژن کے مطابق معطل کیے گئے اہلکاروں میں لائن سپرنٹنڈنٹ محمد حسین، لائن مین شوکت اور لائن مین فلک شیر شامل ہیںلیسکو حکام کے مطابق گاؤں میں 200 کلوواٹ کا ٹرانسفارمر جلنے کے بعد 100 کلوواٹ کا ٹرانسفارمر نصب کیا جا رہا تھا تاہم مقامی افراد اور خواجہ آصف کے کوآرڈینیٹر نے عملے کو کام سے روک دیا۔ایکسیئن پھول نگر کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود چک 27 کا دورہ کیا اور کسی کے لیسکو عملے کو رقم دینے کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا۔جنگ نیوز کے مطابق خواجہ آصف نے شکایت کی تھی کہ ان کے ملازم کے گاؤں کا ٹرانسفارمر 80 ہزار روپے مبینہ رشوت کے بعد تبدیل کیا گیا۔ دوسری جانب ذرائع لیسکو کا کہنا ہے کہ ایک شخص شبیر نے گاؤں سے رقم اکٹھی کی جس کا لیسکو سے کوئی تعلق نہیں۔لیسکو حکام کے مطابق معاملے پر اعلیٰ سطح کی انکوائری جاری ہے جبکہ چیف ایگزیکٹو لیسکو کے نوٹس پر ڈائریکٹر سرویلنس اینڈ انسپکشن ٹیم تحقیقات کر رہی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

22 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

22 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

22 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

22 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

23 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

23 hours ago